خبریں

قران خوانی ختم قل سینئر سرفروش ذاکر محترم جناب فیض محمد فیضی قادری (مرحوم

قرآن خوانی ختم قل شریف

محفل نعتؐ و_ذکرِاِلٰہی

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام
سینئر سرفروش ذاکر محترم
جناب فیض محمد فیضی قادری (مرحوم) کی
روح کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر محفل نعت و ذکر اللّٰہ بسلسلہ ختم قل شریف نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی
نقابت، حمد باری تعالیٰ و
نعت رسول مقبول صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ، مناقب
کے گلدستے پیش کیے گئے۔
محفلِ ایصال ثواب میں
اراکین پنجاب کابینہ ، ڈویژنل کابینہ و اراکین اور علاقائی کابینہ و اراکین اور ذمہ داران و ذاکرین
سمیت عزیز رشتیدار اور اہل محلہ نے بھرپور
شرکت فرمائی۔
تمام شرکاء محفل کو

اجازتِ_ذکرقلب کی نایاب دولت عظمیٰ سے نوازا گیا۔

شرکاء محفل کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔
فیض محمد فیضی قادری کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی سمیت مسلم امّہ کی بیداری کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام ( رجسٹرڈ ) پاکستان
نشر و اشاعت فیصل آباد