اقتباسات

3 رمضان یوم وصال سيدة طاهرة طيبة عابدة سلطان الفقر اوّل حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا

3رمضان یوم وصال

سلطان_الفقراول

حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ_علیہا

#بنت_محمدصل_اللہ_علیہ_وسلم

نور بنتِ نور زوجِ نور اُمِّ نور و نور
نور مطلق کی کنیز اللہ رے لہنا نور کا
تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا
تو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانا نور کا

یا سیدہ فاطمہ زھراء اسلام اللّہ علیہا
عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ
صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ
مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ
صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ
شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ
عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ
حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ
عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہ
جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

اس کی عظمت کا ہے کب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں اس کا ہے مرتبہ
جس کی خاک قدم سرمۂ چشمِ مَہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

وجہِ تسکینِ قلبِ شہِ دو سَرا
راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ
صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ
جس کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ
جس کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ
فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ
نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفوشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان