d2
d1

روحانی خطابات

حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی  نے ہر مذہب اور ہر فرقہ کے لوگوں سے تمام دنیا میں روحانیت کے موضوع پر سیر حاصل ، آسان فہم گفتگو فرمائی ہے جس میں روحانی تعلیمات کو عام فہم زبان میں طالبین روحانیت کو تعلیم دی گئی ہے ۔حضرت نے دنیا بھر میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں  جن میں مندر، چرچ اور گرجاگھر شامل ہیں میں جاکر طالبینِ  روحانیت سے خطاب فرمایا ہے اور روحانیت کی متلاشی روحوں کو اللہ تعالیٰ کی ذات تک رسائی کا طریقہ بیان فرمایا ہےآپکی بیان کردہ تعلیمات سے متاثر ہوکر دنیا بھر میں بے شمار افراد نے ذکر قلب حاصل کیا اور اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں کو اللہ ھو کے ذکر سے آباد کیا ۔آپکے بے مثال فیض سے ہر مذہب،ہر فرقے والا مستفید ہوا ہے اور اب بھی لاکھوں لوگ اس فیض کو حاصل کر رہے ہیں۔ آپ کے مریدین پوری دنیامیں تمام ممالک میں موجود ہیں۔

صدائے سرفروش

روحانیت اور تصوف پر مبنی پروگرام، محافل اور ملکی اور غیر ملکی خبروں کی تفصیلات  کے ساتھ ہرماہ باقاعدگی سے شائع ہونا والاپندرہ روزہ اخبار ۔ تمام طبقہ فکر کے لوگ اس ماہنامہ کو باقائدگی سے پڑھتے ہیں اور دلوں میں نور کی روشنی پیدا کرتے ہیں۔ صدائے سرفروش کو مرشد کریم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کی خصوصی حمایت حاصل ہے۔

 تازہ ترین شمارے

تعارف

بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت سیدناریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ نے انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈکی بنیاد 1980میں حیدرآباد میں رکھی، اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس مادیت کے دور میں روحانیت کا راستہ ترک نہ کیا جائے تاکہ ہمارا وجود باعث رحمت ہوسکے۔ ازمنہ سابقہ میں یہ کام جن زعمائے ملت نے انجام دیا انہیں ہم اولیاء کرام کہتے ہیں۔ انہی کے رشد وہدائت کے تحت مسلم عوام کی اکثریت نے اقتدار ِ روحانیت سے آگہی بھی حاصل کی اور حسبِ توفیق اپنی ذاتی ز ند گی سے اس کا جائز مقام بھی دیا۔ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ اولیائے کرام کے پیغام کو عام کیا جائے اور یہ کام منظم طور پر ایسی انجمنیں روبکار لائیں جو اس کا حق ادا کر سکیں۔آج ہمیں ذرائع ابلاغ کی وہ سہولتیں بھی حاصل ہیں جو ازمنہ سابقہ میں میسر نہ تھیں۔ اس کے لئے دوائر کو مصدر بنانا لازم تھا کیونکہ یہی جگہیں مرجع خلائق ہو سکتی تھیں۔ آج ان مقاما ت کو وہی قدیم حیثیت حاصل ہے لیکن اب ذرائع ابلاغ کی بناء پر عام جلسوں پر بڑی محفل کے ذریعے اس پیغام کو گھر گھر پہنچایا جا سکتا ہے۔

الحمدللہ انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان کا بھی اپنا دستور العمل حاضر ہے
تمام تنظیمی کام اس کے دائرے میں رہتے ہوئے کئے جاتے ہیں اور انشاء اللہ کئے 
جاتے  رہیں گے۔

دستورالعمل کا مکمل مطالعہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈپاکستان اور مرشدِ حق حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ کےاہلِ خانہ کا (یونس نامی ملعون) اور اسکی نام نہاد (مہدی فاؤنڈیشن) سے کوئی تعلق نہیں۔