تعارف

انجمن سرفروشانِ اسلام 1975 رجسٹرڈ پاکستان کا مختصر تعارف

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈ پاکستان کی بنیاد پیرومرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ نے 13 جولائی 1982 میں رکھی۔ اُس وقت تنظیم انجمنِ ھذا کے صدر جناب مولانا قاری حافظ الرضا الحامدی جبکہ نائب صدر جناب محمد اختیار احمد اور جناب ارشاد علی تھے۔ بعد ازا صدر کی زمہ داری جناب محمد عارف میمن اور نائب صدر کی ذمہ داری محمد وصی محمد قریشی کو سونپی گئی۔جناب عارف میمن کی وفات کے بعد پیرومرشد نے تنظیم میں سے صدارتی نظام کو امیری نظام میں منتقل کردیا جسکے بعد جناب وصی محمد قریشی مرکزی امیر مقرر ہوئے اور نائب امیر کی حیثیت سے جناب علامہ سعید احمد قادری صاحب کو مقرر کیا گیا۔جناب وصی محمد قریشی کی شہادت کے بعد تنظیمی معملات کے پیشِ نظر پیرومرشد کی سپریم کونسل کو دوبارہ فعال کیا گیا اور صاحبزادگانِ مرشدِ کریم کے اجلاس میں جس میں صاحبزادہ غیاث الدین بابر، صاحبزادہ طلعت محمود، صاحبزادہ غفران ریاض، صاحبزادہ حماد ریاض اور صاحبزادہ حاجی مدثر نے شرکت کی اور متفقہ طور پر سپریم کونسل کا چیئرمین جناب صاحبزادہ حماد ریاض کو منتخب کیا۔چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ حماد ریاض نے2013 تا 2017 جناب علامہ سعید احمد قادری صاحب کو مرکزی امیر مقرر کیا جبکہ جناب چوھدری اظہر نواز کو نائب امیر مقرر کیا ۔بعد ازاں 2017 تا 2019 تک جناب محمداعجاز میمن کو مرکزی امیر مقرر کیا گیا۔ اب دوبارہ مولانا سعید احمد قادری صاحب کو مرکزی امیر مقرر کیا گیا ہے۔