خبریں

ماہانہ گیارہویں شریف فیصل اباد کے استانے پر انعقاد پذیر

ماہانہ محفل گیارہویں شریف عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام

امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری صاحب کی زیر صدارت آستانہ عالیہ فیصل آباد پر ماہانہ محفل گیارہویں شریف و یومِ ولادت حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمتہ اللّہ علیہ نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی

جس میں معزز مہمانان گرامی شبیر احمد قادری صاحب، قاری محمد اکرم رضوی صاحب، سید زین العابدین صاحب (اکاؤنٹنٹ واسا)،

لیاقت علی ہاشمی صاحب( چیئرمین MMCDF)، مبشر قادری صاحب، ملک عبد القیوم صاحب ( جنرل سیکرٹری MMCDF) نے خصوصی شرکت فرمائی اور انجمن کے مشن کو بے حد سراہا۔اس محفل پاک میں
نقابت:- محمد افضال قادری، محمد شفیق قادری
تلاوت:- قاری طارق محمود قادری


حمد باری تعالیٰ:- معیز قادری، منصور قادری


نعت شریف:- محمد شیراز قادری، محمد احتشام گوھر، محمد افضل (وارڈن پولیس)، عبدالعزیز قادری


منقبت غوثیہ، قصیدہ:- عبدالعزیز قادری


خطاب ذیشان:- علامہ مفتی حافظ دلدار حسین صاحب (خطیب جامعہ مسجد غوثیہ دربار پیپلز کالونی نمبر 1)


حلقۂ ذکر اللّٰہ:- شبیر احمد قادری صاحب
درودوسلام:- عبدالعزیز قادری


دعائے خیر:- مفتی ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ بہادر صاحب (ناظم الامور جامعہ رضویہ مظہر الاسلام)


بیماروں کی صحت یابی، مرحومین کے ایصال ثواب، امت مسلمہ کی بیداری اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اختتام محفل پر لنگر غوثیہ بھی تقسیم کیا گیا۔