اقتباسات

حضرت امام علی علیہ السلام کی تلوار کا وزن دیکھ کر۔۔

حضرت امام علی علیہ السلام کی تلوار کا وزن دیکھ کر جبرائیل علیہ السلام حیران رہ گئے ۔مکمل پڑھے ۔
جب امام علی علیہ السلام نے جنگ میں مرحب پر وار کیا اور اس کے دو حصے کرکے زمین پر تڑپتا ہوا چھوڑا تو اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام متعجب ہو کر حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ تو آپ ﷺ نے پوچھا اے جبرائیل علیہ السلام تمہیں کس بات پر تعجّب ہورہا ہے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا یارسول اللہ ﷺ اس وقت آسمان کے سارے فرشتے مل کر (لافتا الا علی لا سیف الا ذولفقار) کے نعرے لگا رہے ہیں اور مجھے تعجب اس بات پر ہے جب اللہ تعالی نے قوم لوط پر عذاب نازل کیا تھا ۔تو میں نے اس ساتھ شہروں کو زمین سے اکھاڑ کر اپنے پرو پر اٹھایا تھا ۔میں نے ان شہروں کو زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک اس قدر بلند کیا تھا کہ آسمان والوں نے ان کے مردوں کی آوازیں اور ان کے بچوں کی سدائیں سنی تھی ۔میں نے انہیں صبح ہونے تک اپنے پرو پر اٹھائے رکھا تھا اللہ کے فرمان کا انتظار کرنے لگا ۔مجھے ان کا بوجھ زرا برابر بھی محسوس نا ہوا ۔اور آج جب شیر خدا امام علی علیہ السلام نے اپنی تلوار چلائی تو اللہ تعالی نے مجھے حکم دیا جبرئیل جاو اور علی علیہ السلام کی تلوار کا وہاں سے زور سے پکڑ لو جہاں سے تلوار پکڑ کر چلائی جاتی ہے تاکہ علی علیہ السلام کی تلوار کا وزن وہاں تک نا پہنچ جائے جہاں تک زمین نے اپنا بوجھ اٹھا رکھا ہے تاکہ زمین پلٹنے سے محفوظ رہے چنانچہ جبرائیل علیہ السلام نے فوراً زمین پر آئے اور مولا علی علیہ السلام کی تلوار کا کوناں پکڑ لیا جبرائیل علیہ السلام کہنے لگے حیرت کی بات ہے مجھے اس تلوار کا وزن قوم لوط کے وزن سے بھی زیادہ وزن لگا ۔اور عجیب بات یہ ہے حضرت اسرافیل اور میکائیل علیہ السلام نے مولا علی علیہ السلام کے دونوں بازوں زور سے ہوا میں پکڑے ہوئے تھے سبحان اللہ ۔الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں مولا علی علیہ السلام کا پکا سچا عاشق بنائیں ۔