خبریں

لاہور کے مرکزی استانے پر ماہانہ گیارہویں شریف کا انعقاد

انجمن سرفروشان اسلام لاہور

کے زیر اہتمام ماہانہ گیارویں شریف کی محفل آستانہ لاہور میں ہوئی جس میں حمد رب العزت کا نذرانہ الیاس بھائی نے پیش کیا بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت کے نذرانے عبدالحمید قادری طاہر بھائی حسنین اور تبسم مدنی نے پیش کیے حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں قصیدہ محمد زاہد قادری نے پیش کیا اور بارگاہ مرشدی میں قصائد کے نذرانے ابوبکر اور عثمان بھائی نے پیش کیے نقابت کے فرائض محمد عمران شاہی اور آصف گوہر نے سر انجام دیے اور محفل سے خصوصی خطاب جناب محمد بختیار منیر قادری نے کیا حاجی سعید احمد قادری صاحب نے حلقہ ذکر ترتیب دیا درود و سلام کے بعد امیر لاہور محمد فاروق قادری صاحب نے دعائے خیر کی اس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور نماز عشاء ادا کی گئی