اقتباسات

الوداع الوداع الوداع ہے ماہ رمضان کی الوداع ہے.

الوداع الوداع الوداع ہے ماہ رمضان کی الوداع ہے
الوداع الوداع الوداع ہے ماہ رمضان کی الوداع ہے

قلب عاشق ہےاب پارہ پارہ
الوداع الوداع ماہ رمضان
کلفت ہجروفرقت نے مارا
الوداع الوداع ماہ رمضان

تیرے آنے سے دل خوش ہوا تها
اور ذوق عبادت بڑها تها
آہ اب دل پہ ہے غم کا غلبہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

کچھ نہ حسن عمل کر سکا ہوں
نظر چند اشک میں کررہا ہوں
بس یہی ہے میرا کل اثاثہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

بزم افطار سجتی تهی کیسی
خوب سحری کی رونق بهی ہوتی
ہوگیا سب سماں سونا سونا
الوداع الوداع ماه رمضان

تم پہ لاکھوں سلام ماہِ رمضان
تم پہ لاکھوں سلام ماہِ غفران
جاؤ حافظ خدا اب تمہارا
الوداع الوداع ماه رمضان

جب گزر جائیں گے ماه گیارہ
تیری آمد کا پهر شور ہوگا
کیا بھروسہ میری زندگی کا
الوداع الوداع ماه رمضان

واسطہ تجھ کو پیارے نبی کا
حشر میں ہم کو مت بهول جانا
روز محشر ہمیں بخشوانا
الوداع الوداع ماه رمضان

الوداع الوداع الوداع ہے ماہ رمضان کی الوداع ہے
الوداع الوداع الوداع ہے ماہ رمضان کی الوداع ہے