خبریںنیوز چینلزویڈیوز

جیکب اباد کے زیر اہتمام سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلے میں احتجاج


*قرأن سے عشق کی کہانی * تصاویر کی زبانی*
انجمن سرفرشان اسلام رجسٹر پاکستان جیکب اباد

جیکب أباد کے امیر ، فقیر اصغر ابڑو کی سربراھی میں سویڈن حکومت کے زیر سرپرستی قرأن عظیم کی بے حرمتی کے خلاف بہت بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا.جلوس میں ذاکرین و اھل شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلوس کے شرکاء سے جناب علی گوھر گھنیو صاحب،جناب ھدایت اللہ گھنیوصاحب، جناب علامہ شاہ محمد کٹو صاحب اور جناب سید مبشرحسین شاہ صاحب نے خطاب کیا جس میں سویڈن حکومت پر قرأن پاک کی بے حرمتی پر سخت ترین مذمت کی گئی اور متفقہ قرارداد میں حکومت پاکستان سے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر اور سویڈن حکومت🇵🇰 سے قطع تعلقی کا مطالبہ کیا گیا۔جلوس کے انتظامی معاملات کامریڈ میر برکت جان مگسی اور ظہیر کھوسو گروپ نے انجام دئیے۔جلوس کے اختتام پر سویڈن کے ناپاک جھنڈے اور سویڈن کے وزیر اعظم کا پتلا جلا کر عشاقان قرأن نے اپنے بھرپور غم و غصے کا اظہار کیا۔ ۔ایڈوکیٹ جناب بخت علی جکھرانی صاحب اور جناب قلندر بخش جکھرانی صاحب نے خصوصی شرکت فرما کر عشق قرأن میں اپنا حصہ شامل فرمایا۔