خبریں

حضور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر شب برات کی خصوصی محفل


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیراہتمام حضور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر شب برات کی خصوصی محفل ہوئی جس میں حمد و نعت کے نذرانے الیاس بھائی عبدالحمید قادری اور عطا محمد قادری نے پیش کیے محمد بختیار منیر قادری اور محمد ذوالفقار قادری نے خطاب کیا اور شب برات کی فضیلت اور ذکر قلب کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بتایا لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس اجتماع میں شرکت کی اور ذکر قلب کی لازوال دولت جناب حاجی محمد سعید قادری صاحب نے عنایت کی ذکر الہی کی محفل امیر لاہور محمد فاروق قادری نے ترتیب دی اور محمد مختیار منیر قادری نے دعائے خیر کی