اقتباسات

یوم شہادت حضرت سید امیرحمزہ رضی اللہ تعالی عنہا

15شوال ال مكرم یومِ غزوہِ احدویومِ_شہادت

سیدُال شھداءاسداللہ اسدالرَّسول اسدُالجنةامیرِطیبہ #حضرتِ سیدّناامیرِحمزہ رضِی اللّہ تعالیٰ عنّه

اُن کے آگے وہ حمزہ کی جانبازیاں
شیرِ غُرّانِ سَطوَت پہ لاکھوں سلام

توہی تلوارعلی تو ہی یلغارگوھر
اب ہر قدم پہ نئے بدر احد پیدا کر
سرفروشوں سے توّقع ہے زمانے بھر کو
اپنے کردار میں رنگِ بوٸے علیؓ پیدا کر

سید الشھداء
حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللّہ عنہ اور دیگر 69 صحابہ کرامؓ رضوان اللّہ علیہم اجمعین کے مزارات مبارکہ جبل احد و جبل روماة کے درمیان واقع میدان احد میں موجود ھیں جہاں وہ رسول اللّہ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر جانثار کرکے جام شہادت نوش فرمائیں اور یہی آرام فرما رھے ھیں،
حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللّہ عنہ کو رسول اللّہ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم سے اتنا محبت اور پیار تھا کہ
ایک مرتبہ ابو جہل نے
آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ تکلیف پہنچائی جس کی خبر حضرت امیرحمزہ کو ھوئی
حضرت امیرحمزہ نے جاکر ابو جہل کے سر پر ایسا وار کیا کہ ابو جہل کے سر سے خون کا فوارہ چھوٹنے لگا
ابو جہل جان بچا کر بھاگ گیا،،حضرت سیدنا امیرحمزہ
آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کھنے لگے میرے بھتیجے رنجیدہ ھونے کی ضرورت نہیں میں نے ابوجہل سے آپ کابدلہ لے لیا ھے اب آپ خوش ھوجائیں
آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
میں تب خوش ھونگا جب تم اسلام قبول کرلو
چنانچہ حضرت امیرحمزہ اسی وقت ایمان لے آئے،،
حضرت سیدنا امیرحمزہ رضی اللّہ عنہ ھی وہ صحابی ھیں جن کےاصرار پر
آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے
جبریل امین انکو اپنی اصلی حالت میں دکھائے ،،حضرت امیرحمزہ رضی اللّہ اتنے مضبوط اور بہادر تھے رسول اللّہؐ نے فرمایا کے میرا چچا امیرحمزہ اللّہ کا شیر ھے۔۔جنگ احد میں ان پر چھپ کر وار کیا گیا جس سے وہ شھید ھوگئے کیونکہ انکا سامنا کرنے کی بڑے بڑے سرداروں میں ھمت نھیں تھی
نبی کریم صل اللّہ علیہ وآلہ و سلم ایک مرتبہ جبل احد پر چڑھے، آپ صل اللّہ علیہ وآلہ و سلم کے ھمراھ حضرت ابوبکرؓ حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ بھی تھے، وہ پہاڑ ہلنے لگا، آپ صل اللّہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا اثبت یااحد فانما علیک نبی وصدیق وشھیدان آپ صل اللّہ علیہ وآلہ و سلم نے پہاڑ پر اپنا پاؤں مار کرفرمایا
اے احد ٹھہر جا اے احد تجھ پر ایک نبی ھے اور ایک صدیق ھے اور دو شہید ہیں، یعنی نبی تو حضورصل اللّہ علیہ وآلہ وسلم، صدیق حضرت ابوبکرؓ اور دو شہید یعنی حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ، چنانچہ جیسا کہ حضورصل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا احد وہ پہاڑ ھے جس کے متعلق حضورصل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
احد جبل یحبنا ونحبہ
ھم کو اس سے محبت ہیں اور اس کو ہم سے محبت ھے
آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
احد جبل من جبال الجنة
احد جبل جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ھے
حضرت جابر بن عبداللّہ رضی اللّہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللّہ صل اللّہ علیہ وآلہ و سلم دو دو شھداء کو ایک ایک کپڑے میں لپیٹتے اور دریافت فرماتے دونوں میں سے قرآن کسے زیادہ یاد تھا، لوگ بتاتے تو آپ صل اللّہ علیہ وآلہ و سلم اسی کو لحد میں آگے رکھتے، فرمایا میں ان سب پر گواہ ہوں،
آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے شھدائے احد کو ان کے لہو سمیت دفن کرنے کا حکم دیا، نہ غسل دیا اور نہ نماز جنازہ پڑھی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان