خبریںسالانہ پروگرامز

سالانہ جشن شاہی المرکز کوٹری شریف میں انعقاد پذیر

سالانہ عظیم الشان دو روزہ عرس و جشنِ شاھی
دربارگوھرشاھی مدظلہ العالٰی کوٹری شریف میں
14اور 15 رمضان المبارک بمطابق 5/6اپریل بروز بدھ و جمعرات کو اللّہ ھو پہاڑی خداکی بستی جامشورو کوٹری سندھ میں منعقد کیاگیا

15رمضان جشنِ شاھی

*#محفل نعتؐو_ذکراِلٰہی

خصوصی شرکت صاحبزادگان مرشدکریم
محترم صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی
سرپرست انجمن ہٰذا
محترم صاحبزادہ حماد ریاض احمدگوھرشاھی
محترم صاحبزادہ حاجی مدثر ریاض احمدگوھرشاھی
محترم صاحبزادہ طلحہ طلعت گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ فرقان غفران گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ منیب الریاض گوھرشاھی
نے شرکت فرمائی

جناب حاجی یونس جمال مرکزی امیر و اراکین کابینہ
جناب حاجی یاسین مغل نائب مرکزی امیر
جناب ندیم یوسف مرکزی نشرواشاعت
جناب راناجمشید قادری امیر پنجاب
جناب محمدفیصل قادری امیر سندھ و کابینہ
جناب جاوید قادری نشرواشاعت بنجاب
پنجاب و سندھ کہ مختلف شہروں کے امیران
و ذاکرین اور عوام النّاس نے بھرپور شرکت فرمائی

دوپہر4بجے محفل کے پہلے حصّے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا حمد و نعتؐ شریف کے نزرانہ عقیدت سندھ اور پنجاب کے معروف نعت خواں حضرات نے پیش فرمانے کی سعادت حاصل فرمائی

بعد نمازِ عصر تامغرب محفل کے دوسرے حصّہ کا آغاز
منقبت مولاعلیؑ منقبت غوث پاک رح اور قصائد مرشدی پیش فرمائے گئے
خصوصی خطاب
صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی سرپرست انجمن ہٰذا
اعلانات
عرس مبارک قبلہ ابّاجی حضور رح ڈھوک گوھرشاھی گجرخان 28 مئی بروزہفتہ منعقد کیاجائیگا کراچی اور حیدرآباد اندرونِ سندھ اور پنجاب سے خصوصی ٹرینیں بک کیجائیں گی اور انشاءاللّہ قافلے کی صورت میں ملک بھرسے ذاکرین شرکت فرمائیں گے
مرکزی کابینہ2023/2024
حاجی یونس جمال صاحب مرکزی امیر
حاجی یاسین مغل صاحب نائب مرکزی امیر
حاجی محمداعجازمیمن صاحب مرکزی منتظمہ
ندیم یوسف صاحب مرکزی نشرواشاعت
اشفاق لودھی صاحب مرکزی مالیات
دانش لودھی صاحب مرکزی مشیر رابطہ
حاجی عابد قادری صاحب مرکزی مشیر
صاحبزادہ طلعت سائیں کی فرمائش پرصاحبزادہ حماد ریاض سائیں نے ذوردار نعرے لگواکر ذاکرین کے ایمانوں کو تازہ فرمایا
نعرہ تکبیر اللّہُ اکبر
نعرہ رسالتؐ یارسول اللّہؐ
نعرہ حیدری یاعلیؑ
نعرہ غوثیہ یاغوث الاعظمؓ
شرکاءِ محفل نے نعروں کابھرپور اور باآوازِ بلند جواب دیا
محفل درودشریفؐ منعقد فرمائی گئ
جناب شبیراحمدقادری آل فیتھ نے کجائی شریف غوث الاعظم جیلانی پیش فرمائی اور جناب بابایونس قادری پیش امام جامع مسجد غوثیہ دربارگوھرشاھی نے سرکار مرشدکریم کی خصوصی دعا فرمائی
دربارشریف کے صحن مبارک میں ہزاروں افراد کیلئےبڑے پیمانے پرافطار کا اہتمام کیاگیا ٹھنڈے پانی کی سبیل اور دودھ کے شربت کا اہتمام بھی کیاگیا
نمازِ مغرب باجماعت ادا کیگئی
صلاة و السلام کا نظرانہ عقیدت پیش فرمایاگیا اور دعائے خیرفرمائی گئی دربارمرشد پرحاضری دی گئی

آخرمیں وسیع لنگر عام کا اہتمام کیاگیا
*نمازِ عشاء باجماعت اور تراویح پر
*دو روزہ عرس و جشنِ شاھی کی دوسرے دِن کی تقریبات کا اختتام ہوا

عالمی تحریک
انجمن سرفروشان اِسلام (رجسٹرڈ)پاکستان