خبریں

میرپور خاص میں گیارہویں شریف کی محفل کا اہتمام۔

محفل نعت و_ذکرالہی

عظیم الشان ماہانہ گیارہویں شریف

اولیاءاللہ کونہ کسی بات کاخوف ہےنہ ڈرالقرآن

یہ منجانب اللہ کسی بھی حق بات کو کہنے سے نہیں ڈرتے۔ ASI ایک غیر سیاسی روحانی تحریک ہے جس کا مقصد غافل دلوں کو اللہ اور اس کے آخری رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے اجاگر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا قاری اقبال قادری نے ماہانہ گیارہویں شریف کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کسی بھی حق بات کو کہنے سے نہیں ڈرتے چاہے انہیں کوئی بھی نقصان اٹھانا پڑ جائے۔ ذکر اللہ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے پہلی سنت ہے صحابہ اکرام نے سب سے پہلے ذکر اللہ ہی سیکھا۔ اس موقع پر نشرواشاعت انجمن سرفروشان اسلام میرپور خاص محمد علی قادری، سابق امیر میرپورخاص خیرالدین قادری ، سابق نشرواشاعت بدر چانڈیو، سابق انچارج سٹیلائٹ ٹائون حیات قریشی اور ذاکرین نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت فرمائی۔ آخر میں صلواۃ سلام اور لنگر بھی اہتمام کیا گیا۔میرپورخاص

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان