اقتباسات

صٙلّٙ اللّٰہُ عٙلٙیکٙ یٙا مُحمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلِہِ وَسَلَّم

فضیلت_درودشریفؐ

إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللّہ اور اسکے فرشتے سیدنا محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم پہ درود و سلام بھیجتے ہیں اس لئیے
اےایمان والوں تم بھی سیدنامحمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم پہ درود و سلام بھیجا کرو
‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيدٌ،

‏اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ،وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ،وَعَلَى آلِ إِءبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

خاتم الانبیا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادپاک ہے

زَیِّنُوْا مَجَالِسَکُمْ بِالصَّلَاۃِ عَلَیَّ فَاِنَّ صَلَاَتَکُمْ عَلَیَّ نُوْرٌلَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،
یعنی تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرُودِپاک پڑھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا مجھ پر دُرُود پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لئے نور ہو گا ۔
( جامع صغیر، حرف الزای ، ص۲۸۰، حدیث: ۴۵۸۰)

جب بھی کسی مَحفِلِ ذکر میں شرکت کی سعادت نصیب ہو اور سیدنا آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اسمِ گرامی لیاجائے تو تَزْئِینِ مجلس اور حصولِ برکت کیلئے دُرُودِپاک پڑھ لینا چاہئے تاکہ ہمارا پڑھا ہوا دُرُودِپاک روزِ قیامت ہمارے لئے نور ہو اور ہماری بخشش ومَغْفِرت کا ذریعہ بھی بن جائے

آقاؐ پہ کروڑوں، اربوں درود و سلام
ہر وقت، ہر سانس، ہر لمحہ، بس صرف

صٙلّٙ اللّہُ عٙلٙیکٙ یٙا مُحمّد
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلِہِ وَسَلَّم

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان