خبریں

ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل فیصل آباد کے آستانے پر انعقاد پذیر ۔۔


عظیم الشان محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی
بسلسلہ ماہانہ گیارھویں شریف
سیّدناشیخ عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم پیرانِ پیر دستگیر رحمت اللّہ علیہ
ذکرو فکر کی عالمگیر روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیراہتمام آستانہ فیصل آبادپر منعقد کیگئی
خصوصی شرکت
محترم جناب وارث عزیزصاحب (M.P.A) نے فرمائی
محفل میں مشہور معروف نعتؐ خواں حضرات
مقرر اور عاشِقانِ غوث الوریٰ نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اور اولیاء اللّہ کی روحانی تعلیمات سے مُستفیض ہوئے
اس موقع پر مقررین نے
بانی و سرپرستِ اعلٰی (انجمن ہٰذا)
عصرِ حاضر کی عظیم روحانی ہستی پیرومرشد
حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی روحانی تعلیمات بیان فرمائیں

اور دورِ پرفتن میں روحانیت کی عالمگیر علم بردار تحریک ذکرو فکر انجمن سرفروشانِ اِسلام کے اغراض و مقاصد بیان فرمائے

ذکراللّہ ذکرِ رسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
اور تعلیماتِ صوفیاء طریق صحابہ اکرامؓ اور حبِّ اہلِ بیت اطہارعلیہ السّلام کا دفاع محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی کی محافل منعقد کرکے عوالنّاس میں شعور اجاگر کرنا اور اصل میراثِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا حاصل
ذکرِ قلبی کے ذریعے روحانی پیغام کو عوام النّاس تک پہنچانا ہی انجمن ہٰذا کا مقصد اور محور ہے ذکرِ اللّہ کے آفاقی اور روحانی مشن کے ذریعےفرقہ پرستی کا خاتمہ اور امّت مسلمہ کو فرقہ واریت سے نجات کا واحد حل دلوں میں اللّہ کا نور پیدا کرنا مقصد ہے جب ذکراللّہ کے ذریعے دِلوں میں نور آجائے گا تو کوئی نہیں کہیےگا میں شیعہ ہوں میں سنّی ہوں میں وہابی ہوں سب یہی کہیں گے امتّی ہوں تمھارا یارسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
کیوں کے حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرقے نہیں امتّی بنائے تھے جب دِلوں سے نور نکلتا چلاگیا امّت فرقوں میں بٹنا شروع ہوگئی
آج انجمن سرفروشان اسلام بافیضانِ نظر مرشد کریم ذکرو فکر کی روحانی تعلیمات کو لیکر میدانِ عمل میں اور عوام النّاس کو دعوتِ پریکٹیکل دے رہی ہے خدارا اپنے دِل کی خالی دھڑکنوں کو اللّہ کے ذکر سے آباد کیجئے

آئیے ذکرِ قلب حاصل کیجئے

نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان