خبریں

فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر 29ویں شب بیداری، طاق رات کے سلسلہ میں خصوصی محفل نعت و ذکر اللّٰہ کا انعقاد


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر 29ویں شب بیداری، طاق رات کے سلسلہ میں خصوصی محفل نعت و ذکر اللّٰہ کا انعقاد نہایت تزک و احتشام سے کیا گیا۔
رات 11:30بجے صلوٰۃ التسبیح کی ادائیگی کے بعد مرشدِ کامل حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے تاریخی ویڈیو خطاب سالانہ جشن جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کانفرنس 1999 کا منتخب حصہ پروجیکٹر (بڑی سکرین) پر دکھایا گیا۔ اس کے بعد محفل نعت و ذکر اللّٰہ کا انعقاد کیا گیا۔
نقابت:- محمد نسیم آرائیں
تلاوت:- قاری طارق محمود
حمد باری تعالیٰ:- محمد افتخار بٹ
نعت شریف:- محمد بشیر قادری، عبدالعزیز قادری، عبدالمنان قادری
منقبت غوث الاعظم دستگیر رح
عبدالمنان قادری
قصیدۂ مرشد پاک:- منصب علی قادری، محمد اشرف قادری
امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری صاحب نے قاری طارق محمود طارق صاحب کو شکیل الرحمٰن خان کی طرف سے سوٹ کا تحفہ پیش کیا جنہوں نے آستانہ عالیہ پر رمضان المبارک کے مقدس ایام میں نماز تراویح پڑھائی۔
اجازتِ ذکر قلب:- محمد شفیق قادری
فضائل ذکر اللّٰہ:- محمد افضال قادری
حلقۂ ذکر لطائف:- حاجی محمد اصغر قادری صاحب
درودوسلام کے بعد فاتحہ شریف نسیم احمد آرائیں نے پڑھی اور اختتامی دعا غلام فرید قادری صاحب نے کروائی۔ شرکاء کی کثیر تعداد کے لئے آستانہ پر سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔