خبریں

تحفظ قرآن_پاک احتجاجی مظاہرہ ٹنڈو والہ یار کے تحت

تحفظ قرآن_پاک احتجاجی مظاہرہ ٹنڈوالہ_یار

یومِ تقدیسِ قرآن_پاک” کے موقع پر انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان ٹنڈوالہ یار کے زیرِ اہتمام سوئیڈن حکومت کی قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی گھناؤنی حرکت کے خلاف نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہ یار پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کارکنان نے ملک سوئیڈن اور اسکی اسلام دشمن حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ مقررین میں نائب مرکزی امیر حاجی یاسین مغل اور دیگر نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سوئیڈن سے فوری سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے وہاں کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے کیونکہ اسلام امن کا مذہب ہے جو دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے لہٰذاء دیگر مزاہب پر لازم ہے کہ وہ بھی اسلامی شعائر کا احترام کریں ورنہ مغرب کی یہ روش کہیں عالمی امن کےلئے خطرہ کا باعث نہ ہوسکے۔ آخر میں دعا پر پرامن احتجاج اختتام پذیر ہوا۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان