اقتباسات

نبی کریم محمد صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر آپ کی آل مبارک پر کروڑوں درود و سلام

جمعہ کےدن درودشریف #پڑھنےکی_فضیلت

درود ابراہیمی
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَّجِيدٌ

نبی کریم محمد صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر آپ کی آل مبارک پر کروڑوں درود و سلام

اللّہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:
"بے شک ﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود وسلام بھیجو” –
اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

رسول ﷲ صل اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے – اسی دن حضرت آدم عليه الصلاۃ والسلام پیدا کئے گئے، اسی دن جنت میں داخل کئے گئے، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی” –
(مسلم شریف)
اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

نبی اکرم صل اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے” – (ابوداؤد، ابن ماجہ)

اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صل اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا” –

اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

سیدنا حضرت عبد اللّہ بن مسعود رضی اللّہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صل اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں” –
(ترمذی شریف)
اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان