خبریں

لاہور کے آستانے پر جشن مولا علی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور

کے زیراہتمام آستانہ لاہور پر جشن مولا علی ماہانہ گیارہویں شریف اور ماہانہ پندرویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں حمد و نعت کے نذرانے جناب طاہر بھائی عبدالحمید قادری اور شعبان بھائی نے پیش کیے

حضرت مولا علی غوث پاک اور مرشد پاک کی بارگاہ میں عبدالجبار ناگی نے قصائد پیش کیے نقابت کے فرائض محمد آصف قادری جناب محمد اشرف قادری اور جناب بختیار منیر قادری نے سرانجام دیئے جشن مولا علی ماہانہ پندرہویں شریف کا کیک کاٹا گیا

امیر لاہور محمد فاروق قادری نے حلقہ ذکر ترتیب دیا درود و سلام اور دعائے خیر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا