خبریں

سالانہ عظیم الشان محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی بیادِ شہداءِ سرفروش محمدطارق شاہ شہید رحمت اللّہ علیہ


سالانہ عظیم الشان محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی
بیادِ شہداءِ سرفروش
محمدطارق شاہ شہید رحمت اللّہ علیہ

خصوصی پیغام صاحبزادگان مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی
بزبانِ امیرِ کراچی ولی حسین
طارق شہید ایک عظیم سرفروش اور مشن ذکرِ اللّہ اور ذکرِ رسولؐ کیلئے ہمہ وقت پیش خدمت نوجوان جزبہ سرفروشی میں شہادت کا مقام حاصل کرکے تمام سرفروشوں کو یہ پیغامِ حق باور کراگیا کہ حق کےراستے میں اگر جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑے تو ثابت قدم لوگ پیچھے نہیں ہٹتے اور اللّہ رسولؐ کے پیغام کو عام کرنے اور مرشد کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے ہر سرفروش کو میدانِ عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

کیاہے مرشد حق سے یہ وعدہ سرفروشی کا
فناہوکر بھی یہ وعدہ نبھانہ ہم نہ چھوڑیں گے

تمام سرفروش شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں اللّہ ربّ العالمین نبی آخرزماں حضرت محمد مُطفٰیؐ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کہ طفیل ہمارے تمام شہداءِ سرفروش کے درجات مذید بلند فرمائے آمین

محترم یونس جمال مرکزی امیر انجمن ہٰذا محترم دانش لودھی مرکزی امیر نشرواشاعت محترم جناب فیصل قادری امیر سندھ اور محترم جناب ندیم یوسف مشیر نشرواشاعت سندھ نے بھی تمام سرفروش شہداء اور محمد طارق شاہ شہید رح کوخراجِ عقیدت پیش فرمایااور تعزیتی کلمات کے بیانات جاری فرمائے

محفل زیرِ قیادت
محترم جناب ولی حسین امیرِ کراچی
خصوصی خطاب
محترم جناب عبدالحسیب نائب امیرِ کراچی
محمد کامران قادری تنظیمی امور

مہمانانِ گرامی
محترم جناب فہیم قادری
رہنماجماعت اہلِ سنّت کراچی

نقابت
محترم جناب عبدالستّار قادری
محترم جناب اسحاق قادری
محترم جناب جاوید قادری
کراچی ڈویژن پروگرام کمیٹی و اراکین کراچی ڈویژن رابطہ کمیٹی و اراکین کراچی ڈسٹرکٹ امیران و زمّہ داران نے محفل میں شرکت فرماکرشہید محمدطارق شاہ رحمت اللّہ کو خراجِ عقیدت پیش فرمایا

محفل میں مشہور معروف سینئر نعت خواں
محترم جناب ڈاکٹرسلیم قادری
محترم جناب عارف حفیظ قادری
محترم جناب عدنان قادری
محترم جناب اختر قادری
محترم جناب عزیز قادری
و دیگر مہمان ثناء خواں حضرات
نے کلام پیش فرمائے

سینئرز ذاکرین کامران قادری ، ناصر قادری ، وحید قادری ، بیگ صاحب ، شفیق قادری ، قدیر قادری ، کاشف علی خان شیروانی ؛
صائم نبی معاون خصوصی سوشل میڈیا
اور ذاکرین نے محفل میں بھرپور شرکت فرمائی اور شہداءِ سرفروش کو خراجِ تحسین پیش فرمایا

ذکرحلقہ ولی حسین بھائی
فاتحہ عزیز قادری
دعا طارق قادری
سلام حافظ فیاض گوہر
محمد توصیف شاہی عرفان قادری
عدنان قادری نے پیش فرمایا

محفل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیاگیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان