خبریںویڈیوز

عظیم الشان مشعل بردار ریلی ملیر(کراچی)سے نکالیں گی

19ویں عظیم الشان سالانہ مشعل بردارریلی

بسلسلہ .جشنِ آمد_رسولﷺ

زیرِ_سرپرستی

صاحبزادہ . حاجی مدثرریاض احمدگوہرشاہی

صاحبزادہ روبازطلعت_گوہرشاہی

زیرِقیادت

حافظ ساجدقادری امیرکراچی

محمدعادل قادری نائب_امیرکراچی

زیرِنگراں

عبدالستارقادری امیرڈسٹرکٹ ایسٹ

محمدامان قادری امیرالریاض زون ملیر

مہمانانِ_گرامی

مرکزی سوشل میڈیا انچارج
ایڈوکیٹ عظیم بھٹی

عبدالحسیب قادری رابطہ کمیٹی سندھ

سندھ کے سوشل میڈیا انچارج
عظیم شاہی

اویس آفاق یال مصطفٰی_ویلفیئرسینٹر

سیّدصفدرامام_رضوی(رکن پیس کمیٹی ڈسٹرکٹ ملیر)

حامدچشتی خلیفہ چشتیہ_سلسلہ

مختلف مکاتب فکر کی شخصیات انجمن ہٰذا کراچی ڈویژن کے زمّہ داران ڈسٹرکٹ وعلاقائی امیران ذاکرین و عوام النّاس نے بھرپور شرکت فرمائی
ریلی بعد نمازِ عشاء جامع چشتیہ لال مسجد سے روانہ ہوئی اپنے مقرر راستوں سے ہوتی ہوئی مزارقاری ممتاز رحمانی حرمین چورنگی پہنچی جہاں پر مقررین نے خطابات فرمائے اور دعاکیگئی
خطابات میں صاحبزادگان مرشد کریم کی جانب سے تمام عالمِ اِسلام کو جشنِ عید میلا النبی ﷺ کی مبارکباد دی گئی
فرمانِ مرشد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی
جہاں تمام کائنات کے سر جُھک جائیں وہاں سے مقام مصطفیٰ ﷺ کا آغاز ہوتاہے
جشنِ ولادت کی خوشی منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے
اور ختمِ نبوّت کا منکر کافر و زندیق ہے
محروم کردیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دِل محبت رسول ﷺ سے خالی ہو
مقررین نے ذکر قلب اور فیضانِ ذکرِ قلب اور اسمِ ذات اللّہ لکھنے کی مشق سے عوام النّاس کو آگاہ فرمایا
بعدازاں ریلی شاہ فیصل آستانہ کراچی ڈویژن کے لئے روانہ ہوئی اور شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی شاہ فیصل نمبر3 چورنگی پر پہنچی جہاں پرمقررین نے خطابات فرمائے پھر ریلی شاہ فیصل آستانہ کراچی ڈویژن پہنچی جہاں پر درو سلام پیش فرمایا گیا
اور جشنِ ولادت نبی آخرزماں ﷺ کے پرشگاف نعرے لگائے گئے اور انجمن ہٰذا کا نعرہ سرفروش اللّہ ھو قاسم عباس قادری نشرواشاعت کراچی ڈویژن نے بہت خوبصورت انداز میں لگا کر آستانہ عالیہ شاہ فیصل میں ایک روحانی و وجدانی سماع کی کیفیت بنادی اور ہر شرکاءِ ریلی نے نعروں کے جوابات پرجوش انداز میں جھوم جھوم کر ادا فرمائے
صلاة السلام پیش فرمایاگیا
عبدالحسیب قادری رابطہ کمیٹی صوبہ سندھ نے دعا فرمائی
ریلی کی شاندار کامیابی پر امیر کراچی نے
صاحبزادگان مرشدکریم کی امد پر شکریہ ادا فرمایا اور تمام ذمّہ داران و ذاکرین بالخصوص عبدالستار قادری امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ امان قادری امیرالریاض زون ملیر اور ریلی کے تمام منتظمین کو ریلی کی کامیابی پر مبارکباد پیش فرمائی اور ذاکرین سے اظہار تشکر فرمایا اور امید ظاہر کی کراچی کے سرفروش کارکنان اِسی طرح اپنا تعاون جاری رکھیں گے سرکار مرشد کریم آپ سب کی کاوشوں اور کوششوں کو قبول فرمائے
اللّہ رسول ﷺ کے پیغام کو مرشد کریم کے مشن کو نبی پاک ﷺ کے طفیل ترقی و عروج عطا فرمائے آمین
بعد دعا لنگر عام کا اہتمام کیا گیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان رجسٹر