خبریں

لعل شہباز قلندر زون کی طرف سے جشن مولا علی کی ولادت کے سلسلے میں محفل کا انعقاد

روحانی_اجتماع

لعل شہباز زون کی جانب سے محفل نعت و ذکر الہیٰ کا پروگرام بسلسلہ جشن ولادت مولا علیؑ قادری مسجد میں منعقد ہوا جس میں مرکزی مشیر عابد قادری، امیر بھٹائی زون لطیف آباد سید زاہد علی زیدی،امیر لعل شہباز زون دانش راجپوت، نائب امیر اشرف میمن, سینئر ذاکر ندیم میمن،محمد راشد قادری، حافظ اشرف، جاوید میمن، غفار میمن اور دیگر ذاکرین نے شرکت کی۔
نعت، مناقب اور قصائد کے نزرانے جناب مدثر قادری، جناب غفران قادری،جناب فیصل مجاہد قادری، جناب حسان قادری نے پیش کرنے کی سعادت حاصل فرمائی حلقۂ ذکر جناب حاجی اما الدین نے ترتیب دیا۔
جس کے بعد جشن ولادت کا کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئ۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان