خبریں

سالانہ محفل نعتؐ وذکرِاِلٰہی

سالانہ محفل نعتؐ وذکرِاِلٰہی

محفل میلادالنبی صلاللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام
جناب محمد افضل قادری کی رہائشگاہ
(بری امام زون، 204چک)
میں روح پرور سالانہ محفل منعقد کی گئی

نقابت حمدونعتؐ منقبت غوثیہ اورقصائد

کا نزرانہ محمد افضال قادری، محمد رفیق قادری، علی زیب حیدر اور عبدالعزیز قادری نے پیش کیا۔

پیش امام جامع مسجدنوری قاری محسن_رضا قادری نے12 ربیع الاول شریف کے حوالے سے نبی پاک صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان فرمائی۔ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا لیکن کسی بھی نعمت کے عطا کیے جانے پر احسان نہیں جتایا لیکن جب محبوب خدا کی اس عالم ناسوت میں تشریف آوری ہوئی تو اللّٰہ پاک نے ارشاد فرمایا کہ ”کہ میں نے مومنین پر احسان کیا کہ ان میں اپنا محبوب مبعوث فرمایا”

پتہ چلا کہ مومنین پر اللّٰہ پاک کی تمام نعمتوں میں سے سب سے اعلیٰ و ارفع نعمت حضور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت ہے۔ اس عظیم نعمت کے تمام ہونے کے بعد فرمایا کہ میرا شکر ادا کرو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس رب کا شکر کس طرح ادا ہوگا کہ اگر آپ کے دل میں محبت رسول نہیں ہے تو آپ کے تمام افعال بے سود ہیں بیکار ہیں ضائع ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن اگر آپ کے دل میں حب رسولؐ ہے تو پھر احکام شریعت کے بجا لانے میں اگر کوئی کمی کوتاہی بھی رہ جائے تو اللّٰہ تعالٰی اپنے حبیب صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے صدقے اس مومن بندے پر اپنا کرم و فضل فرما دیتا ہے۔ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی ہمیں صحیح معنوں میں قلب و روح سے خاتم النبیین صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی زندگیوں کو شریعت مطہرہ کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسم ذات اللّٰہ کے ذریعے اپنے دلوں کو ذکر الٰہی سے گرمانے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید الانبیاء و المرسلین۔
نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجازتِ ذکر قلب محترم حاجی محمد اویس قادری نے عطا فرمائی۔#درودوسلام کے بعد
محترم حاجی محمد سلیم قادری امیر فیصل آباد
سینئر رہنما حاجی محمد اویس قادری ؛ ستارالحق قادری، میزبان محفل انچارج بری امام زون محمد افضل قادری اور نزیر اویس قادری نے

12ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔

جناب قاری محسن رضا نے دعائے خیر و برکت فرمائی۔
بعدازاں تمام شرکاء محفل میں
کیک اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان نشرواشاعت فیصل آباد