خبریں

عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد فیصل اباد میں کیا گیا

جشنِ عیدمیلادالنبیؐ محفل نعتؐ و_ذکرِاِلٰہی

جناب محمد تجمل قادری کی نئی رہائش گاہ
(حق باھو زون، بلوچ والا) پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
انجمن ہٰذا فیصل آبادکے زیرِاہتمام کیا گیا۔
جناب ماسٹر محمد لیاقت قادری، امیرحق باھو زون
محمد ذوالفقار قادری، محمد کاشف قادری تجمل قادری سمیت بلوچ والا کے دیگر سرفروش ذاکرین نے آنیوالے معزز مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کرتے ہوئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
معزز مہمانوں میں امیر فیصل آباد محترم حاجی محمد سلیم قادری ، سینئر رہنما محترم حاجی محمد اویس قادری، انچارج پروگرام کمیٹی محترم محمد افضال قادری، انچارج رابطہ کمیٹی محترم محمد ناصر قادری، مشیر نشرو اشاعت محترم محمد رفیق قادری، مشیر مالیات پنجاب محترم غلام فرید قادری، ممبر لیگل کمیٹی محترم سید اطہر حسین شاہ بخاری، انچارج گوھر شاھی زون محترم محمد عاشق قادری سمیت سینئر ذاکرین و سرفروش کارکنان شامل تھے۔

نقابت فخر عباس، عبدالعزیز قادری
حمد باری تعالیٰ محمد منیر قادری
نعت رسول مقبول صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
محمد اسلم قادری، عبدالمنان قادری،
محمد اسد قادری،
خطاب ذیشان
محترم سید اطہر حسین شاہ بخاری
منقبت امام عالی مقام محمد ذیشان قادری
منقبت غوثیہ محمد افضال قادری
قصیدۂ مرشد پاک
محمد اسلم قادری، محمد عثمان
اجازت ذکر قلب و اختتامی دعا
محترم حاجی محمد اویس قادری
حلقۂ ذکر الٰہی
محترم حاجی محمد سلیم قادری امیر فیصل آباد
عبدالعزیز قادری
اس روح پرور محفل میلاد النبی صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں حق باھو زون کے سرفروش ذاکرین سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر حضور خاتم النبیین صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار فرمایا۔نئے آنیوالے احباب کو اجازت ذکر قلب کی نایاب دولت عظمیٰ سے نوازا گیا۔
وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
محفل پاک کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں اور شرکاء محفل کے لئے پر تکلف کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ دعا ہے اللّٰہ پاک مرشدِ پاک کے طفیل ہم سب کو مزید جوش و جذبہ سے اس مشن عظیم کی بڑھ چڑھ کر بے لوث خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان نشرواشاعت فیصل آباد