خبریں

فیصل آباد کے آستانہ پر شہباز گلزار انصاری صاحب (MNA) آزاد امیدوار(NA108) وفد کے ساتھ تشریف لاۓ۔


انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان فیصل آباد کے آستانہ پر شہباز گلزار انصاری صاحب (MNA) آزاد امیدوار(NA108) وفد کے ساتھ تشریف لاۓ۔
مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب غلام فرید قادری صاحب، مشیر انتظامی امور فیصل آباد محمد صدیق قادری صاحب اور دیگر آستانہ پر موجود ذاکرین نے ان کو خوش آمدید کہا۔
غلام فرید قادری صاحب نے مشن کی بابت نشست فرماٸی اور مرشد برحق کا پیغام حق ان کو بتایا۔
محمد صدیق قادری صاحب نے اُن کو ذکر قلب کی نایاب دولت سے نوازا(اذن دیا)-
آخر میں ان کو کتاب عقیدہ ختم نبوت صلى الله عليه واله وسلم اور مرشد برحق کے قلم اطہر سے تحریر شدہ پانچ کتابوں کا سیٹ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
انہوں نے مرشد برحق کے پیغام روحانیت کو سراہا اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔