خبریںویڈیوز

کورنگی زون کے تحت جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

خاتم_النبیینﷺریلی

بسلسلہ جشنِ عیدمیلادالنبیﷺ

کورنگی زون ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیرِ اہتمام نکالی گئی

زیرِنگراں

محترم جناب حافظ ساجدقادری نگراں امیرکراچی

خصوصی شرکت خطاب

محترم جناب عبدالحسیب قادری رابطہ انچارج سندھ

استقبالیہ

محترم جناب عبدالستار قادری امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ
محترم جناب نبی حسن نائب امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ

مہمانانِ_گرامی

محترم عظیم بھٹّی ایڈوکیٹ مرکزی سوشل میڈیا انچارج
محترم عظیم شاہی سندھ صوبائی میڈیا سیل انچارج
محترم قاسم انس کراچی ڈویژن رکن
محترم جناب اسحاق قادری سابقہ پروگرام انچارج کراچی
محترم جناب وحید مراد قادری امیر شاہ لطیف زون
محترم جناب سلیم نیوی ڈسٹرکٹ امیرساوتھ
محترم جناب انجم بیگ ڈسٹرکٹ سینٹر
محترم جناب جاویدقادری امیر ڈسٹرکٹ ویسٹ
محترم جناب جمال الدّین قادری
محترم جناب حنیف قادری
اورنگی و اراکین کے
علاوہ کراچی ڈویژن اراکین اور کارکنان نے بھرپور انداز میں نبی آخر زماں احمدمجتبٰی محمد مصطفٰیﷺ کی ولادت باسعادت کے میلاد کی عظیم الشان ریلی میں شرکت فرمائی

مقررین

محترم جناب راشد قادری صدر
محترم جناب محمدعلی قادری شاہ فیصل
نے ریلی کے دوران عوام النّاس کو
جشنِ عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد دی گئی

سرکارﷺکی_آمدمرحبا

لجپالﷺکی_آمدمرحبا

کے نعرے عاشِقانِ رسولﷺ نے لگائے

ریلی کاآغازمدرسہ غوثیہ_آستانہ

انجمن سرفروشان اسلام_رجسٹرڈپاکستان

آئی_ایریا کورنگی سے کیاگیا

انتظامی_امور

محترم جناب بڑےتسلیم بھائی(پینٹر) سینیئر رہنما
محترم جناب تسلیم قادری امیر کورنگی زون
جناب سائم نبی رکن سوشل میڈیا سندھ
محترم جناب اکرم قادری
و دیگر ذاکرین و کارکنان کورنگی زون نے ریلی کے
انتظامی امور بخوبی انجام دیئے

ریلی کورنگی آئی ایریا کے بازار سے زمان ٹاون بازار سے گزرتی ہوئی k ایریا کے روڈ پر داخل ہوئی اور علاقائی مین روڈ سے گزرتی ہوئی لانڈھی کی جانب روانہ ہوئی لانڈھی نمبر4 سے مین روڈ پر آئی اور لانڈھی پانج اور چھ کورنگی 6 کے مین بازار سے ہوتی ہوئی کورنگی پانچ پہنچی ریلی کے شرکاء مسلسل نعرے تکبیر اور نعرہ رسالتﷺ کے نعرے لگاتے اور آقا ﷺ کی آمد کا جشن مناتے کورنگی پانچ سے سیدھی مختلف مقامات پر رکتی ہوئی ناصر جمپ پر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر رہنما انجمن ہٰذا نے خطابات فرمائے
خطبئہِ_استقبالیہ
محترم جناب حافظ ساجد نگراں امیر کراچی
خصوصی خطاب
جناب عبدالحسیب قادری نے خطاب فرمایا
اجازت ذکر قلب
محترم جناب چیف رفیق الرحمٰن قادری نے
عوام النّاس کو اجازت ذکرقلب عطا فرمائی

محترم عبدالستّار قادری نے طریقہ ذکرقلب اور مشق اسمِ ذات اللّہ لکھنے کے طریقہ کار سے عوام النّاس کو آگاہ فرمایا
مقررین نے میلاد النبیﷺ منانے اور نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ پر گفتگو فرمائی

فرمانِ_مرشدکریم

حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ_العالٰی ہے ربّ کریم اور اِس کے حبیب ﷺ کے عشق کے بغیر تمام عبادات فضول ہیں

ماہِ ربیع الاوّل اہلِ اسلام کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتا ہے اِس ماہ میں وجہہ تخلیقِ کائنات خاتم النیین حضورﷺ دنیا میں تشریف لائے
گھروں محلوں اور مساجد میں محافل کا انعقاد کیا جائے جشنِ بہاراں کو انتظام کیا جائے جلوس نکالے جائیں چراغاں کیاجائے خیرات نیاز اور صدقات کی کثرت کیجائے تاکہ اللّہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل ہو اعمال انسان کے اختیار میں ہیں لیکن عشق انسانی اختیار میں نہیں بلکہ یہ تو عطائے ربّ ہے عشق زبانی دعووں سے حاصل نہیں ہوتا سرفروش جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ
خصوصی عقیدت و احترام سے منائیں
جس دِل میں نور ہے وہ امّتی ہے دِلوں میں نور اللّہ کے ذکر سے پیدا ہوتا ہے حضور پاکﷺ کو آخری نبیؐ نہ ماننے والا مسلمان نہیں بلکہ کافر و زندیق ہے حضورﷺ کا مقام ارفع ہے
ہمارا مقصد سیاست نہیں اہلِ دِل تک دِل کی آواز پہنچانا ہے علم شریعت کے ساتھ علم طریقت کی طرف متوجہ کرنا علم ظاہر نے امّت کو فرقہ فرقہ کردیا ہمیں امّتی ہونے پر فخر کرنا چائیے عمومی طور پر لوگ ظاہری اعمال پربھرپور توجہ دیتے ہیں لیکن اہلِ طریقت عشق کی طرف توجہ دیتے ہیں
بقول سلطان باہو رح جس مقام پر عشق پہنچاتا ہے وہاں ایمان کی بھی رسائی نہیں ہوتی
محروم کر دیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دِل محبت رسول ﷺ سے خالی ہو_
اپنے دِل کو عشق اللّہ اور عشقِ رسول ﷺ سے روشن و منور کرنے کیلئے ذکرقلب حاصل کریں اختتامی مراحل میں صلاة والسلام کا نظرانہ بارگاہِخاتم النبیینﷺ میں فواد قادری نے پیش فرمایا

دعا تسلیم قادری نے فرمائی
شرکاءِ ریلی اور عوام النّاس اپنے گھروں کی جانب روانہ ہوگئے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان