خبریں

فیصل آباد آستانہ عالیہ پر محفلِ نعت و ذکر اللّٰہ بسلسلہ جشن ولادت مولا علی منعقد کی گئی

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیراہتمام آستانہ عالیہ انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد پر محفلِ نعت و ذکر اللّٰہ بسلسلہ جشن ولادت مولا علی منعقد کی گئی جس میں
*نقابت
مشتاق احمد قادری، محمد شفیق قادری
*حمد باری تعالیٰ
محمد احتشام گوھر
*نعت رسول مقبول(ص)
محمد شیراز قادری، محمد ارشد چشتی، عبدالعزیز قادری،معیز قادری،منصور قادری(دف کے ساتھ)،
*منقبت امام عالی مقام علیہ السلام
احتشام گوھر، ذیشان الہیٰ، معیز قادری

  • منقبت غوث پاک رح
    و قصیدۂ مرشد پاک
    منصب علی قادری، محمد اشرف قادری
    *حلقۂ ذکر
    حاجی محمد سلیم قادری
    *دعاۓ خیر
    محمد افضال قادری۔
    مقرر حضرات نے شان اہل بیت فضائل مولا علی مشکل کشا بیان کیے اور حاضرین محفل کے دلوں میں حب اہل بیت و حب صحابہ و خصوصاً حب علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کو مزید گرمایا۔
    حاجی محمد اویس قادری صاحب نے نئے لوگوں کو اجازت ذکر قلب کی نایاب دولت عظمیٰ سے نوازا۔۔
    وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام، شہدائے پولیس لائنز کی مغفرت اور بیماروں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعدازاں محفل کے اختتام پر تمام حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی