خبریں

دربار حضرت سید واجد حسین شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے احاطے میں ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد


محفل نعت و ذکرالہی بروز جمعہ
بعد نماز عشاء سٹلائٹ ٹاؤن میرپور خاص شہداءقبرستان میں واقع
دربار حضرت سید واجد حسین شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے احاطے میں ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا مشہور و معروف نعت خواں نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کے گلدستہء عقیدت اور بارگاہ غوثیت میں منقبت کے پرکیف نذرانے پیش کیے اور شعبہ صحافت سے منسلک صحافیوں نے شرکت فرمائی پروگرام میں نئے آنے والے لوگوں کو جناب خیرالدین قادری نے ذکر کا اذن عطا کیا ذکر کے فرائض شفیق قادری نے ادا کیے بعد ازاں دعا سلطان قادری نے کرائی نقابت کے فرائض ابراہیم قادری نے ادا کیے اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان