خبریں

ماہانہ گیارہویں اور پندرھویں شریف کی محفل آستانہ فیصل آباد پر انعقاد پذیر۔


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام جسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف اور ماہانہ جشن شاھی کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض رامیش شفیق، فخر عباس(بلوچ والا) محمد شفیق قادری اور انچارج پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے سرانجام دیئے۔محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن سے قاری طارق محمود قادری صاحب نے کیا۔ اس کے بعد حمد باری تعالیٰ کا نذرانہ محمد اقبال قادری صاحب نے پیش کیا۔ حضور سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں شیراز قادری، معیز قادری اور منصور قادری دف کے ساتھ، عبد العزیز قادری اور میاں عبدالمنان قادری نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ عقیدت و محبت پیش کیا۔
اس محفل پاک میں سید اطہر حسین شاہ بخاری صاحب نےحاضرین کو ذکراللہ کے متعلق بڑے ہی احسن انداز میں آگاہ فرمایا۔
امداد حسین صاحب نے منقبت غوث پاک رح پیش کی۔جشن شاہی کی نسبت سے قصائد مرشدی کی سعادت ذیشان الہی، عبدالعزیز قادری اور عبدالمنان نے حاصل کی۔
حلقۂ ذکر الہٰی امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے منعقد کروایا۔
درود و سلام کے بعد دعائے خیر وبرکت قاری طارق محمود قادری صاحب نے کروائی۔
اس محفل پاک میں بیماروں کی صحت یابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اختتام محفل پر تمام شرکائے محفل کی لنگر شاہی سے تواضع کی گئی۔