خبریں

شب معراج کے سلسلے میں خصوصی محفل حضرت داتا گنج بخش صاحب کے دربار پر انعقاد

شب معراج النبی کی خصوصی_محفل

حضورداتاگنج بخش رحمۃاللہ_علیہ

کے مزار اقدس پر رات 11 بجے
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیراہتمام منعقدفرمائی گئی
حمد و نعت کے نذرانے جناب عبدالحمید قادری جناب الیاس بھائی نے پیش کیے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس اجتماع میں شرکت کی معراج النبی کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے جناب ذوالفقار احمد قادری نے کہا کہ ہمارے مرشد کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے معراج النبی کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیا وجہ ہے کہ کوہ طور پر حضرت موسی علیہ السلام اللہ کی ایک ادنیٰ سی تجلی سے بیہوش ہوگئے اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم شب معراج اللہ تعالی کے سامنے جاکر مسکراتے رہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کے اندر صفاتی نور تھا اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک میں اللہ کا ذاتی نور تھا اور یہ ذاتی نور اسم ذات اللہ کے ذکر سے ہی حاصل ہوتا ہے اسی لیے ہم تمہیں اسم ذات اللہ کے قلبی ذکر کی تلقین کرتے ہیں جب تمہارا قلب اللہ کا ذکر کرے گا تو وہ ذاتی نور خون میں شامل ہو کر تمہارے جسم میں سرایت کر جائے گا اور ایک دن سارا جسم نور اعلی نور ہو جائے گا تب انسان کو روحانی معراج حاصل ہوگی جو شب معراج حضور پاک کو جسمانی ہوئی تھی یعنی حضور پاک نے جسمانی طور پر اللہ کا دیدار کیا اور اس امت کے ولی روحانی طور پر اللہ سے ملاقات کرتے ہیں ذکر الٰہی کی محفل جناب بختیار منیر قادری صاحب نے ترتیب دی نئےآئے ہوئے لوگوں کو ذکر قلب کی دولت جناب حاجی محمد سعید قادری صاحب نے عنایت کی بختیار بھائی نے نئے آئے ہوئے لوگوں کو ذکر قلب کو اپنے اندر اتارنے کا طریقہ سمجھایا کہ کس طرح وہ اپنے اندر اسم ذات اللہ کو اتارنے کی کوشش کرسکتے ہیں درود و سلام کے بعد محفل کا اختتام دعائے خیر پر ہوا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان