اقتباسات

اعلٰی حضرت مجدّد دین و ملّت الشاہ احمدرضاخان رحمت اللّہ علیہمسلک اعلی حضرت اور احیائے سنت و دفاعِ اسلام

#105عرس_مبارک25صفرالمظفر
اعلٰی حضرت مجدّد دین و ملّت الشاہ احمدرضاخان رحمت اللّہ علیہ
مسلک اعلی حضرت 👑اور احیائے سنت و دفاعِ اسلام

یہ بات ہے اس زمانے کی جب انگریز برصغیر میں داخل ہوچکا تھا اوراب اس کا مقصد مسلم قوم کو مذہبی لحاظ سے کمزور کرنا جس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتا تھا جیسے کہ اس نے فضل الحق خیرآبادی جیسی شخصیت کو بھی شہید کروادیا جو احیائے تعلیمات اسلام کے مشن پر تھے اور ان کے تمام ہم عصر ساتھیوں کو بھی موت کی نیند سلادیا گیااور یہی زمانہ تھا جب مسلم ملت زوال کا شکار تھی کہ وہابیہ نامی ایک تحریک کا آغاز کردیا گیا اور اس کو صرف عرب تک ہی نہیں بلکہ ہند میں بھی متعارف کروایا جاچکاتھا اس وقت دینِ اسلام کی تعلیمات وسنت کی احیاء اور بدعت کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسی شخصیت کی ضرورت تھی جو خداداد عقل و فہم سے اپنی صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر فتنوں کا رد کرکے مسلم ملت کی صحیح راہنمائی کرے
تب اس زمانے میں حضور نبی اکبر صل اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیثِ کریمہ کے مطابق ایک مجددِ اسلام آئے
حضور علیہ السلام کے وارثِ صادق اور اللّہ کی دلیل و حجت بن کر احیائے سنت کے مشن کو لے کر آگے بھرا اور اسلام کے دفاع میں اپنی علمی و قلمی جنگ کی اور شاعری کے ذریعے عشق مصطفویہ صل اللہ علیہ والہ وسلم امت کی سینے میں منتقل کیا

ڈال دی قلب میں عظمتِ مصطفی
سیدی اعلی حضرت پہ لاکھوں سلام

عشقِ کی دولت مالا مال امام عشاق نا صرف عالم خواب میں بلکہ بیداری کی حالت میں بھی اپنے حضور نبی اکبر صل اللّہ علیہ والہ وسلم کا دیدار کیا تو پھر کیوں نہ کہے رضا

تو زندہ ہے واللّہ تو زندہ ہے واللّہ
میری چشمِ عالم سے چھپ جانے والے

آپ نے اپنے قلم سے ہر اس گروہ کو علمی مار لگائی جو اسلام کے خلاف غلط بیانی کرتا آپ کی قلم کی تاثیر رہتی دنیا دیکھے گی

یہ رضا کہ نیزے کی مار ہے
کہ نجدی کے سینے میں غار ہے

آپ کے قلم کی شان پر اگر لکھا جائے تو شاید پھر بھی احسن انداز سے شانِ قلم رضا نہ بیان کی جاسکے
مگر آپ نے بیک وقت وہابیہ ، دیوبندیت ، روافض ، قادیانیت ، نیچریت ، عیسائیت ، ہندو مت الحاد نظریہ کا بھی رد کیا

کلکِ رضا ہے خنجرِخونخوار برق بار
اعدا سے کہدو خیر منائیں نہ شر کریں

الغرض فکر ماتریدیہ و اشعریہ کویں بھی زندہ کیانام بتانے کی ضرورت نہیں مگر پھر بھی حصولِ برکت کے لیے ذکر کیے دیتا ہوں وہ شخصیت شیخ الاسلام والمسلمین اعلی حضرت مجدد دین و ملت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ ہیں میرا قلم عاجز ہے کہ ان کے خصائل و شمائل کو ان کی شان کے مطابق بیان کر سکے مگر آخر میں یہی کہوں گا

ملکِ سخن کی شاہی تم کو رضا مسلم
جس سمت آگئے ہو سکے بیٹھا دئیے ہیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان