اقتباسات

فرمان ریاض احمد گوہر شاہی روزے کا حقیقی مقصد قلب ونفس کی طہارت و روح کی پاکیزگی ہے

عظیم روحانی ذات گرامی سلطان الفقر
حضرت سیدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی نے رمضان المبارک کے خصوصی پیغام میں فرمایا کہ
روزے کا حقیقی مقصد قلب و نفس کی طہارت ہے جس طرح نماز فحاشی اور بے حیائی کے خاتمہ کا ذریعہ ہے اگر یہ میسر نہیں تو نماز کی حقیقت حاصل نہیں ہوتی اس طرح روزے رکھنے کے بعدقلبی سیاہی اور نفس کی سرکشی موجود رہتی ہے تو روزے کا مقصد حاصل نہیں ہوتا اس لئے روزے دار کے لئے ضروری ہے کہ وہ سارا دن خالی پیٹ بھوکا رہنے کو روزی نہ جانے بلکہ بھوکا پیاسا رہنے کے ساتھ کثرت کے ساتھ ذکراللہ کرے نماز کی پابندی سے ادائیگی تلاوت قرآن مجید اور تراویح کی پابندی کرے کیوں کے ذکر و عبادت سے نور بنے گاجو طعام کی نار سے خالی ہونے والے معدے میں داخل ہوتا رہے گا اس نور سے نفس اور قلب کاتزکیہ و تصفیہ ہوتا رہے گا اگر اس تزکیہ میں کچھ کمی رہے تو پھر آ خری عشرے میں اعتکاف کیاجائے اور تمام دنیاوی معاملات چھوڑکرمکمل یکسوئی کے ساتھ عبادت کیجائے اس طرح کا عمل کرنے والے ہی روزے کا حقیقی مقصد حاصل کرتے ہیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان