اقتباسات

اس وقت سے لیکر آدھی شب تک اس دُنیا میں جنات کی محفلیں لگتی ہیں

بعض لوگ کہتے ہیں کہ کم سونا کونسی عبادت ہے۔جوں ہی اندھیراہوتاہے اس وقت سے لیکر آدھی شب تک اس دُنیا میں جنات کی محفلیں لگتی ہیں اور آدھی شب کے بعد فرشتوں اور پاکیزہ ارواح کا نزول ہوتاہےتب وہ جنات کی محفلیں درہم برہم ہوجاتی ہیں۔آدمی جب سوتاہے تو اس کا نفس جسم سے نکل کر اِن محفلوں کو ڈھونڈتاہے اور اپنی غذا حاصل کرلیتاہے اگر آدھی رات تک انسان جاگتارہے تو پھر سونے کے بعد نفس کو شیطانی محفلیں نہیں ملتیں جس سے وہ خوراک حاصل کرے۔یہی وجہ ہے کہ آدھی شب سے پہلے خوابوں کا تعلق شیطان سے ہی ہوتاہے رمضان شریف میں تراویح کے اہتمام کا مقصد بھی یہی ہے کہ آدھی شب تک انسان جاگتارہے تاکہ نفس جسم میں قید رہے ۔لوگ کہتے ہیں کہ رمضان میں شیطان کو بند کردیاجاتاہے اس کا اصل مقصد یہ ہے تمہار ےاندر کے نفس کوبند کیاجاتاہے تاکہ باہر سے اس کی ناری خوراک اندر داخل نہ ہوسکے۔

اس کتاب کے مطالعہ کے لیے لنک پر کلک کریں
https://www.sufisaint.com/…/%d8%b1%d9%88%d8%b2%db%92…/