, , ,

فیصل آبادمیں استقبالِ ربیع الاوّل شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹرسائیکل ریلی کاانعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آبادکےزیرِاہتمام استقبالِ ربیع الاوّل شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹرسائیکل کاانعقادکیاگیا۔ ریلی کی قیادت امیرِفیصل آباد حاجی محمدسلیم قادری صاحب نے کی ریلی کا آغازفیصل آبادآستانہ سے ہوا۔
ایم پی اے میاں وارث عزیز، بانومارکیٹ ستیانہ روڈ میں محمدجاویداسلم بھٹی، امین پوربازارمیں منشی محلہ پریس مارکیٹ کے عہدیداران تنویر خان، میاں عامر، پرویزبٹ و دیگر نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا، اورریلی کے شرکا کوپھولوں کے ہارپہنائے اورخوش آمدید کہا، علامہ اقبال کالونی ٹینکی والا چوک میں بھی جناب افضل ڈوگرصاحب نے ریلی کاوالہانہ استقبال کیا۔ بعدازاں آستانہ پرریلی اختتام پذیرہوئی اورشرکاکولنگر بھی پیش کیاگیا۔

, , ,

کراچی ڈویژن ماہانہ اجتمائی درود شریف میلادالنبیﷺ کانفرنس محفل نعت وذکراِلٰہی

امیرِکراچی جناب عبدالسلیم گوھرکی زیرِقیادت انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن میں ماہانہ اجتمائی درودؐ شریف، میلادالنبیﷺ کانفرنس، محفل نعتؐ وذکراِلٰہی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مرشد کریم کی ولادت کا کیک بھی کاٹاگیا۔ محفل میں حمد ونعتﷺ اورقصیدہ خوانی کی گئی۔
ذاکرین نے کثیرتعداد میں شرکت فرمائی۔ محفل کےاختتام پرصلاة السلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اورلنگربھی تقسیم کیا گیا

, ,

اورنگی ٹاون زون کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جشنِ عید میلادالنبیﷺ ریلی کا انعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن
عظیم الشان جشنِ عید میلادالنبیﷺ ریلی اورنگی ٹاون
زیرِقیادت امیرِ کراچی محترم جناب عبدالسلیم گوھر
علامہ مولانہ غلام اکبرخاصخیلی صاحب نےسیرت النبیؐ پرخطاب فرمایا۔ محترم جناب عامرانصارنائب امیرکراچی، امیراورنگی ٹاون زون وارکین کمیٹی ذاکرین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے نعرہ رسالتؐ اورسرکار کی آمد مرحبا کےفلک شگاف نعرے لگائےاورنعتوں سے ریلی میں عشقِ رسولﷺ کےگلدستے پیش کئے۔ ریلی کے اختتام پردرود سلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اورشرکاءِ ریلی کیلئے لنگر کا اہتمام کیاگیا

, , ,

صدرزون کراچی کے تحت استقبال ربیع الاول ریلی

صدرزون کراچی کے تحت استقبال ربیع الاوّل ریلی جشنِ عید میلادالنبیؐ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے پرمسرّت موقع پرسالانہ عظیم الشان ریلی کا آغازبروزبدھ بعدازنمازِمغرب خالق دینا حال جامع کلاتھ کراچی سے نکالی گئی۔
زیرِ قیادت: امیرِکراچی عبدالسلیم گوھرواراکین کراچی ڈویژن، دعا سیّد نویدالحق قادری نے فرمائی۔ امیرِکراچی نے اپنے خطاب میں فرمایا نبیؐ آخرزماں کی ولادت باسعادت منانا ایمان کی پہچان اورآپﷺ کےعشق کی دلیل ہے، اس دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے اورانسان کوانسانیت کا مقام اسی نبیﷺ دوعالم کے آفتاب کے طلوع ہونے کے بعد میّسرآیا۔ آپؐ کی ولادت کی خوشیاں منانا اولیاء کاملین اور صلف صالحین کی تعلیمات میں شامل ہے۔ اورعالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سرپرست وبانی حضرت سیّدنا ریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی نےاولیاء اکرام کی روحانی تعلیمات کی کوبرقراررکھا اورذاکرین کوجشنِ عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر اپنے خصوصی احکامات جاری فرمائے۔ مرشد کریم نے فرمایا جہاں کائنات کے سرجھک جائیں وہاں سے مقامِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا آغاز ہوتا ہے۔
ریلی کے اختتام پرخصوصی دعا کی گئی، جس میں حضورپاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے حسنِ اسوہ پرعمل پیرا رہنے اورملک پاکستان کی سلامتی خوشحالی اورکشمیری مظلوم مسلمان اورعالمِ اسلام کے لئے دعا کی گئی۔ تمام زون امیران وذاکرین نے بھرپوراندازمیں شرکت فرمائی۔

, , ,

دربارمرشد پاک ماہانہ پندرھویں شریف و اجتمائی درودؐ شریف کی محفل

المرکزروحانی کوٹری شریف ماہانہ پندرھویں شریف واجتمائی درودؐ شریف محفل نعتؐ وذکرِاِلٰہی بسلسلہ عرس مبارک حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمت اللّہ علیہ خصوصی خطاب صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب حماد ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالی محترم جناب اعجازمیمن صاحب (سابقہ مرکزی امیر) مرکزی مشیر حاجی یونس جمال محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیر سندھ) واراکین سندھ علاقائی امیران وذاکرین نے بھرپوراندازمیں شرکت فرمائی۔
محفل کا اختتام پرنئے آنے والے لوگوں کوصاحبزادہ حماد ریاض نے ذکرِقلب کا اِذن عطا فرمایا اورحلقہ ذکرِاللّٰہ کا منعقد کیاگیا۔ درودؐ سلام کا نزرانہ فاتحہ خوانی دعا پرمحفل کا اختتام کیا گیا۔
عوام النّاس کیلئے لنگر کا خاص انتظام کیاگیا۔

نماز مغرب ادا کی جارہی ہے
دربار حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالیہ پر حاضری کے مناظر
صاحبزادہ مرشد کریم جناب حماد ریاض گوہر شاہی مدظلہ علیہ خصوصی خطاب
, , ,

محفل نعتؐ و ذکرالٰہی بسلسلہ جشن ولادت باسعادت صاحبزادہ محترم طلعت محمود گوھرشاہی مدظلہ العالی

محفل نعتؐ وذکرالٰہی بسلسلہ جشن ولادت باسعادت صاحبزادہ مرشدکریم
محترم طلعت محمود گوھرشاہی مدظلہ العالی قصرِگوھرشاہی خداکی بستی کوٹری شریف میں منعقد کی گئی۔
صاحبزدہ مرشد محترم جناب حمادریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی
صاحبزادگان میں محترم مزمّل طلعت سائیں، محترم طلعہ طلعت سائیں ، محترم روباز طلعت سائیں، محترم فرقان غفران سائیں، محترم منیب الریاض سائیں امیرِسندھ واراکین اورذاکرین کی بھرپورشرکت۔
جشن ولادت کی محفل کا آغازحمد باری تعالٰی سے کیا گیا۔ محفل میں حیدرآباد کے معروف نعت خواں حضرات نے نعتِ رسول مقبولؐ، منقبت حضرت مولٰی علیؓ، منقبتِ امام حسین علیہ السّلام، منقبت سیّدناغوث الاعظمؓ اورشانِ مرشدی میں قصائدکے نزرانے پیش فرمائے۔
ذکرِاِلٰہی امیرِذکر کے فرائض محترم مزّمل طلعت سائیں نے انجام فرمائے۔ فاتحہ اوردعا کے بعد کیک کاٹنے کی رسمِ ادا کی گئی۔ اور ذاکرین نے اس خوشی کے موقع پرایک دوسرے کو گلے لگاکرمبارکباد پیش کی۔ محترم جناب طلعت سائیں ہرخاص وعام سے گلے ملے اور تلقین فرمائی کہ ہم سب کو ملِ کے مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالٰی کے بتائے ہوئے مشن ذکرِاللّہ اورذکرِرسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلِہِ وَسَلَّم پرعمل پیرا ہوکراس دعوتِ ذکرِ قلب کو ہردِل تک پہنچانا ہے۔ بعدازمحفل لنگرکا اہتمام کیاگیا۔

, , , ,

محفل نعتؐ و ذکرِ الٰہی سالانہ برسی سالارِ سرفروش محترم جناب عارف میمن صاحب

محفل نعتؐ و ذکرِالٰہی وسالانہ برسی سالارِسرفروش محترم جناب عارف میمن صاحب کی رہائش گاہ حیدرآباد میں منعقد کی گئی۔
خصوصی شرکت صاحبزادہ مرشد محترم جناب حمادریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی، علامہ مولانہ سعید احمد قادری، عالمی مرکزی امیرانجمن ہٰذا، جناب چوہدری اظہرنواز مرکزی نشرواشاعت انجمن ہٰذا، جناب عصمت اللّہ مرکزی قانونی مشیر جناب یونس قادری(ملتان) معروف نعتؐ خواں حضرات نے کلام کے نزرانے پیش فرمائے۔
علاقائی ذمّہ داران و کارکنان کی محفل میں شرکت ہردِلعزیزشخصیت سالارِسرفروش محترم جناب عارف بھائی کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا اورآپ کے درجات بلندی کی دعا کی گئی۔

مرکزی عالمی علامہ مولانا سعید احمد قادری صاحب

, , , , , ,

شہدائےسرفروش(اللّہ ھو) کانفرنس ماہانہ پندرہویں شریف کی محفل المرکزکوٹری شریف میں منعقد کی گئی

شہدائے سرفروش(اللّہ ھو) کانفرنس ماہانہ پندرہویں شریف اجتماعی دروؐدشریف 15 محرم الحرام بروزاتواربعدعصردربارمرشدحضرت کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی پرمنعقد کی گئی۔
زیرصدارت صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب طلعت محمودگوھرشاہی مدظلہ العالی۔ صاحبزادہ مرشد محترم جناب حمادریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی۔ خصوصی خطاب
علامہ مولانہ محترم جناب محمدسعیدقادری دامت برکاتم عالیہ۔
خصوصی شرکت محترم جناب چوہدری اظہرنوازمرکزی نشرواشاعت انجمن ہٰذامحترم جناب عصمت اللّہ مرکزی لیگل ایڈوائزر
محترم جناب حاجی یاسین مغل امیرسندھ انجمن ہٰذا
محترم جناب اعجامیمن صاحب۔ محترم فیصل قادری صاحب۔ محترم جناب ملک یونس جمال صاحب۔ محترم جناب صاحبزادہ عارف میمن مدثّرمیمن۔ محترم جناب ندیم یوسف صاحب ودیگرممبران صوبہ سندھ
علاقائی امیران وذاکرین اورعوام النّاس ومعروف نعت خواں حضرات کی کثیرتعداد نے شرکت نے شرکت کی۔ حمدِ باری تعالٰی نعتِؐ رسول مقبول اورمنقت قصائد مرشدی شہدائے انجمن سرفروش اسلام کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔ صلاة السلام اوردُعا پرمحفل کا اختتام کیاگیا۔ عوام النّاس کیلئےلنگرکا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔


مرکزی عالمی امیر کا خطاب
ذکر الہی کی محفل
قصیدہ مرشد پاک
قصیدہ اباجی حضور کی شان میں
صلاۃ وسلام
دعا
الیکٹرانک میڈیا نیوز
, , , ,

عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس المرکز کوٹری شریف

سالانہ مرکزی عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس دربارحضرت سیّدناریاض احمد گوھرشاھی مدظلہ العالٰی المرکز روحانی کوٹری شریف سندھ میں منعقد کی گئی، زیرِقیادت صاحبزادہ محترم جناب طلعت محمودگوھرشاہی مدظلہ العالی صاحبزادہ محترم جناب حمادریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی، خطاب جناب علامہ مولانا سعید احمد قادری صاحب(عالمی مرکزی امیرانجمن ہٰذا) خصوصی شرکت محترم جناب چوہدری اظہرنوازمرکزی مشیر،محترم جناب شبیرقادری صاحب، محترم جناب حاجی اویس قادری، محترم جناب اعجازمیمن سابقہ مرکزی امیر، محترم جناب عصمت اللّہ پنجاب، محترم جناب حاجی یاسین مغل(امیرسندھ) محترم جناب فیصل قادری نائب امیرسندھ، محترم جناب ملک یونس جمال مرکزی مشیر، محترم جناب ڈاکٹر جاوید قادری، محترم جناب ندیم یوسف، نشرواشاعت سندھ، حسن رضا و دیگرمعروف نعت خواں حضرات نے نعتِؐ رسولِ مقبولﷺ منقبت مولاعلیؑ اورمنقبتِ امام حسینؑ کے نظرانہ پیش فرمائے اورشہداءِؑ کربلا کی شان میں سلام کا نظرانہ پیش کیا گیا، لنگرحسینؑ کا وسیع اہتمام کیا گیا، عوام النّاس مرکزی و صوبائی کیبنیٹ علماءومشائخ کی پھرپوراندازمیں شرکت


, , , ,

یوم آزادی پاکستان و اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کراچی کے تحت نکالی ہیں

18/8/2019
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن
اظہارِ یکجہتی کشمیر آزادی پاکستان ریلی
صدارت
محترم جناب فرقان ریاض بنِ غفران ریاض گوہرشاہی
سرپرستی
عبدالسلیم گوہر (امیرِ کراچی)
دعا حافظ ساجد قادری نے فرمائی
امیرِ کراچی عبدالسلیم گوہر ریلی کے شرکاء سے پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا مئسلہ کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورعالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان (رجسٹرڈ) یہ مطالبہ کرتی ہے
کشمیر پر بھارتی مظالم کا مکرو چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، کشمیر میں ہماری مائیں بہنیں اور بھائیوں پر بھارت نے ظلم کی تمام حدیں پار کردی ہیں جس پر عالمی برادری نوٹس لیں،کشمیر کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،بھارتی مظالم کے خلاف وفاقی حکومت عالمی سطح پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرکے عالمی برادری کو اس بات پر ذور دیں کہ وہ بھارتی مظالم کوروکنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مدد کریں عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں مظلوم کشمیروں کی جدوجہد آزادی ستّر سالوں سے جاری ہے بھارت کی طرف سے جو قانون پاس کیا گیا ہے وہ کشمیری عوام پر ہرگز لاگو نہیں ہوسکتاعوام ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
‏ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی گئی ہیں مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں

‏عالمی برادری بھارت کوغیرذمہ دارانہ ، یکطرفہ اقدام سے روکنے میں کردار ادا کرے آخر میں حافظ ساجد قادری نے کشمیری شہداء اور شہداء پاکستان کی درجات بلندی کی دعا فرمائی اورمظلوم کشمیری اسیروں اور چادر چاردیواری کاتقدس پامال کرنے والے بھارتی فورسس کے عظائم خاک میں مل کے رہیں گے اور ملک پاکستان کو اللّہ مذید ترقی اور استحکام سے نوازے ہمارے فوجی بھائیوں کے لئے دعاگو ہیں اللّہ ان ہر محاظ پر کامیابی کامرانی عطا فرمائے
کشمیر سے رشتہ کیا لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ‎ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نعرہ تکبیر اللّہ اکبر نعرہ رسالتؐ یارسول اللّہؐ
اولیاء اللّہ کافیظان پاکستان پاکستا
سرفروشوں کےیہ فلک شگاف نعرے کراچی کی فضاں میں گونتے رہے ریلی کا آغاز کراچی ڈویژن آستانہ عالیہ شاہ فیصل سے کیاگیا ریلی شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب کراچی پہنچی وہاں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اس کے بعد صدر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڈ اور آخر میں مزارِ قائدِ اعظم محمد علی جناح پر اختتام پزیر ہوئی کراچی کے سرفروش ذاکرین نے ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حبّ الوطن روحانی تنظیم کے کارکن اور حب الوطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا

IMG-20190819-WA0174

IMG-20190819-WA0161

IMG-20190819-WA0156

IMG-20190819-WA0185 IMG-20190819-WA0184 IMG-20190819-WA0183 IMG-20190819-WA0182 IMG-20190819-WA0181 IMG-20190819-WA0150 IMG-20190819-WA0149 IMG-20190819-WA0148 IMG-20190819-WA0147 IMG-20190819-WA0146 IMG-20190819-WA0155 IMG-20190819-WA0154 IMG-20190819-WA0186 IMG-20190819-WA0153 IMG-20190819-WA0152 IMG-20190819-WA0151 IMG-20190819-WA0175 IMG-20190819-WA0174 IMG-20190819-WA0173 IMG-20190819-WA0172 IMG-20190819-WA0171 IMG-20190819-WA0170 IMG-20190819-WA0139 IMG-20190819-WA0138 IMG-20190819-WA0137 IMG-20190819-WA0136 IMG-20190819-WA0180 IMG-20190819-WA0179 IMG-20190819-WA0178 IMG-20190819-WA0145 IMG-20190819-WA0177 IMG-20190819-WA0144 IMG-20190819-WA0176 IMG-20190819-WA0143 IMG-20190819-WA0142 IMG-20190819-WA0141 IMG-20190819-WA0165 IMG-20190819-WA0164 1549591851008 IMG-20190819-WA0162 IMG-20190819-WA0161 IMG-20190819-WA0160 IMG-20190819-WA0159 IMG-20190819-WA0128 IMG-20190819-WA0169 IMG-20190819-WA0168 IMG-20190819-WA0135 IMG-20190819-WA0167 IMG-20190819-WA0134 IMG-20190819-WA0166 IMG-20190819-WA0133 IMG-20190819-WA0131 IMG-20190819-WA0129 IMG-20190819-WA0158 IMG-20190819-WA0157 IMG-20190819-WA0156

FB_IMG_1566461919268

 

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam