خبریںخطاباتسالانہ پروگرامزسالانہ جشنِ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

سالانہ عظیم الشان عالمی ختم نبوت و جشن جیلانی کانفرنس المرکز کوٹری شریف میں انعقاد پذیر ۔

عالمی ختم نبوتؐ وجشن جیلانی کانفرنس
دربار گوھر شاھی
المرکز روحانی اللّہ ھو پہاڑی کوٹری سندھ میں منعقدکیگئی
حضور پاکؐ کی ختم نبوّتؐ پر مکمّل ایمان رکھنے لاکھوں عاشِقانِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم و محبانِ گوہرشاہی مدظلہ العالٰی تحفظ عالمی ختم نبوّتؐ کانفرنس منعقد کرکے پیغامِ عشقِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم اور آپؐ کی ناموسِ رسالتؐ اور اولیاءاللّہ کی ناموس اور تعلیماتِ روحانیت کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا
43واں سالانہ عظیم الشان جشنِ گیارویں شریف سیّدناشیخ عبدالقادر جیلانیؓ المرکزِ روحانی دربارِ مرشد کریم سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی پر مذہبی و روحانی جوش خروش سے منعقد کیا گیا
اسِ پروگرام کی سرپرستی
محترم جناب صاحبزادہ مرشد کریم نورِ نظر لختِ جگر عزّت مآب محترم المقام طلعت گوہرشاہی مدظلہ العالی نے فرمائی
محترم المقام عزّت مآب صاحبزادہ پیر حماد ریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی
محترم المقام عزّت مآب صاحبزادہ غفران ریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی
محترم المقام عزّت مآب صاحبزادہ حاجی مدثر ریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی
محترم صاحبزادہ ظفری بابرگوہرشاہی
محترم صاحبزادہ شاہ رخ بابرگوہرشاہی
محترم صاحبزادہ راحیل بابرگوہرشاہی
محترم صاحبزادہ مزمّل طلعت گوہرشاہی
محترم صاحبزادہ طلحہ طلعت گوہرشاہی
محترم صاحبزادہ روباز طلعت گوہرشاہی
محترم صاحبزادہ فرقان غفران گوہرشاہی
محترم صاحبزادہ منیب الریاض گوہرشاہی اسٹیج کی زینت رہیے

مہمانانِ گرامی
محترم صاحبزادہ پیر سیّد تیمور سلطان
محترم بدر علی شاہ صاحب
(چیئرمین ختمِ نبوّت ریسرچ سینٹر کراچی)
محترم مفتی فضل الرحمٰن ہمدرد
محترم مفتی ہاشم
محترم پیر سیّدجلیل احمدشاہ
محترم علامہ مولانہ سعید احمدقادری
محترم قاضی پاشا رہنما پیپلزپارٹی حیدرآباد ڈویژن کانفرنس میں مرکزی امیر حاجی محمد یونس، پنجاب کے امیر ر رانا جمشید اور سندھ کے امیر محمد فیصل قادری کے علاوہ مشہور معروف نعتؐ خواں حضرات سیاسی سماجی روحانی شخصیات سابقہ امیران ذمّہ داران نے شرکت فرمائی گیارہویں شریف اور عالمی ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفل میلاد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور گیارہویں شریف کا انعقاد کرنا حضورِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور غوث پاک (رضی اللہ تعالی عنہا) سے محبت کی دلیل ہے. جو کوئی بھی شخص ان کو منانے سے روکتا ہے وہ سچا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قادیانیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے وہ مسلمانیت سے خارج ہو چکے ہیں اور عالمی ممالک بھی اس حقیقت کو تسلیم کریں کے مرزائی مسلمان نہیں بلکہ کافر ہیں۔ مقررین نےمزید کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں کچھ لوگ قادیانیوں کی طرح اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ختم نبوت کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ہیں، جبکہ ان کے اکابرین پر حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر ڈھائی سو سے زائد جید علماء کرام نے کفر کے فتوے دیے اور ان کو کافر قرار دیا کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں طرح طرح سے گستاخی کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے والے زمانے میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ حکومت هوش کے ناخن لے اور جو لوگ اپنی دکان چمکانے اور گھر کے چندہ جمع کرنے کے لئے کسی پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام اور فتوے لگاتے ہیں وہ ملک میں مذہبی منافرت اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ اور مزید برطانیہ میں بیٹھے شخص مرتد ملعون یونس الگوہر اور مرزا مسرور قادیانی کی پاکستان میں سوشل میڈیا پر تبلیغ پر پابندی بھی لگائے
اجتماع گیارویں شریف میں ملک کے تمام شہروں سے ذاکرین نے شرکت فرمائی اور بیرونِ ممالک سے بھی مختلف وفد نے اجتماع میں شرکت فرمائی
اجتماع کا باقائدہ آغاز صبح 10 بجے تلاوت کلام پاک سے کیاگیا
ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے مہمان ثناء خواں حضرات نے حمد باری تعالٰی اور رسالتمآبؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش فرمائے یہ سلسلہ جاری رہا وقفہ برائے نمازِ ظہر دیاگیا اور
جامع مسجد غوثیہ المرکزِ روحانی متصل دربارِ گوہرشاہی پر باجماعت نماز ظہر ادا کیگئی
پروگرام کا سلسلہ نماز ظہر سے نمازِ عصر تک جاری ساری رہا نعتؐ شریف منقبتِ مولاعلی علیہ السلام اور مناقب پیرانِ پیر روشن ضمیر قطب ربانی میراں محی الدّین الشیخ سیّدناعبدالقادرجیلانی رحمت اللّہ علیہ کے حضور منقبت کے نذرانہ عقیدت پیش کئے گئے بعد ازاں
جس نے بخشا ہے میرے دِل کو اسمِ اللّہ آو اِسی گوہرِ نایاب کی بات کریں
بارگاہِ مرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی شان میں قصائد کے نذرانہ پیش فرمائے گئے
خصوصی خطابات
محترم جناب حاجی ملک یونس جمال(مرکزی امیر انجمن ہٰذا) نے سرفروش کارکنان سے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب فرمایا آپ نے فرمایا مرشد حق پیرِ کامِل ولی عصرحضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی مخالفت کوئی نئی بات نہیں آپ تاریخ کا مطالعہ فرمائیں جاہل علماء سوء نے ہر دور میں ولی کامِل کی مخالفت کی ہے لیکن اللّہ اپنے ولیوں کو ہر دور میں عروج عطا فرماتاہے اللّہ کے ولیوں کو کوئی دبا اور جھکا نہیں سکتا اللّہ کے ولی روحانی تصرّف اور پاور رکھتے ہیں اور عوام کو بجائے فرقہ واریت کے ایک امّت مسلمہ بننے کا درس دیتے ہیں یہی درس ہمارے پیر و مرشد نے عرصہ 40/45 سال سے دیا لوگوں اپنے دِلوں کو اللّہ کے ذکر میں لگالو ہمارا سیاست یا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یونس ملعون لندن والے سے کوئی تعلق ہے عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا مقصد عشقِ اللّہ اور عشقِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اور تعلیماتِ اولیاء اکرام کے ذریعے عوالنّاس کو روحانیت کا اصل پیغام پہنچانا ہے
اللّہ اور رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے اِس روحانی مشن کو ہم زندگی کی آخری سانس تک پھلاتے رہیں گے اور میں کارکنان کو بتانا چاہتا ہوں آپ مخالفین کے پروپیگنڈے سے گھبرائیں نہیں
بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے
جو رات قبر میں ہے وہ قبر سے باہر نہیں
مخالفین کی جانب سے ہمارے کارکنان اور رہنماوں کو شہید کیا جارہا ہے ہم گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
اور کارکنان بالکل نہ گھرائیں
حق کی راہ میں دشواریاں آتی ہیں اور اہلِ حق ان دشواریوں کو برداشت کرکے سرخرو ہوجاتے ہیں
ہم اللّہ اور رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے اِس روحانی مشن کو عام کرنے میں ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے حاضر ہیں
حاجی یاسین مغل سابقہ امیر سندھ نے بھی روحانیت پر پرجوش خطاب فرمایا
آپ نے مخالفین کو پیغام دیا یہ سرفروشوں کا سمندر ہے ہمارے مرشد نے ہمیشہ ہمیں امن و محبت بھائی چارے اتحاد و اتفاق کا درس دیا ہے اور ہم قانون کا احترام کرتے ہیں تنگ آمد تو جنگ آمد سرفروشوں اتنا نہ ستایا جائے اتنا نہ دبایا جائے کہ ہم ہائی وے بلاک کرنے پر مجبور ہوجائیں
ہم اولیاء اللّہ کے ماننے والے پر امن لوگ ہیں اور اللّہ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے پیغام کو دنیا میں عام کر رہیے ہیں
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کا مقصد ذکرِاللّہ اور عشقِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہے
اور انجمن امن کی داعی ہے ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں ذکر اللّہ کے نور کے ذریعے اورلیاء اکرام کی نگاہِ نور سے امّت کو فرقہ واریت سے نکال کر ایک امّت وحدت کیلئے کوشاں ہیں یہی فرمان مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی ہے
جب امّت کے دِلوں سے نور نکلتا گیا امّت فرقوں میں تقسیم ہوتی گئی
جب ذکر اللّہ کی برکت سے دِلوں میں نور آناشروع ہوجائیگا تو کوئی شیعہ سنّی وہابی دیوبندی نہیں رہیگا بس سب کا ایک ہی نعرہ ہوگا امّتی ہوں تمھارا یارسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
مقرر محترم جناب سیّد بدر علی شاہ(تحفظ ختم نبوت ریسرچ سینٹر کراچی)
نے فرمایا ہم کو آگے بڑھ کر اپنے جان ومال عزّت و آبرو کو ہر چیز کو حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ناموس پر فوقیت دینی ہونی اور تحفظ ختم نبوّتؐ پر ہم ہر چیز کو پیچھے رکھ کر آگے بڑہیں اور ناموسِ رسالتؐ پر ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں
شرکاءِ محفل نے نعرے لگائے
غلام ہیں غلام ہیں رسولؐ کے غلام ہیں غلامیِ رسولؐ میں موت بھی قبول ہے نہ ہو جو عشقِ مُصطفیٰؐ تو زندگی فضول ہے
حضورپاکؐ کی ختمِ نبوّت کے بعد جن لوگوں نے بھی کسی بھی طرح سے کسی شخص کو بھی نبی مانا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں وہ روئے زمین پر بدترین لوگ ہیں
جب فتنہ قادیانیت اُٹھا تو اس وقت کے ولی کامِل پیر مہر علی شاہ نے امّت کو اس فتنہ سے محفوظ فرمایا اور قادیانیت کے فاتح پیر مہرعلی شاہ ہیں
7ستمبر 19 کو علماء اکرام اور بھٹو صاحب کی قیادت میں ایک قانون اسمبلی سے پاس کیاگیا جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اورمتفقہ طور پر اسمبلی میں منظور کیاگیا
غازی علم دین شہید رح کی ہسٹری تاریخ میں سنہری حروف میں موجود ہیں
جو شخص ختمِ نبوتؐ پر کام کرتا ہے حضور پاکؐ کا ہاتھ اس کی پشت پر ہوتا ہے

مقررین کے خطابات کے بعد

نمازِ عصر کاوقفہ دیا گیا
بعد نمازِ عصر محفل کا روح پرور روحانی عرفانی سلسلہ کا آغاز ہوا
وڈیو خطاب
عصرِ حاضر کی عظیم روحانی ہستی حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کا انٹرویو مانچسٹرڈ کا روحانی خطاب لگایا گیا
جس میں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات مرشد کریم نے عطا فرمائے
آپ نے فرمایا ہمیں اللّہ اور رسول رسولﷺ کا حکم ہے اِس پیغام کو (اسمِ ذات اللّہ) کو عام کرو ہم نے مختلف ممالک کے دورے فرمائے اور تقریبٙٙا کم و بیش پوری دنیا میں اس پیغام کو عام کیا ہم جہاں بھی خطاب کرنے جاتے ہم سے پہلے وہاں پر ہمارے خلاف منفی باتیں اور بے بنیاد فتویٰ پہنچ جاتے لیکن جب لوگ ہمارا پیغام سنتے اور ہماری تعلیمات پر عمل کرتے تو ان کو معلوم ہوجاتا سچ اور حق کیا ہے اور اِسی طرح ہمارے معتقدین کاسلسلہ پوری دنیا میں بڑھتا گیا
ہم بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و ملّت اللّہ کے اسمِ ذات کو لوگوں میں عام کررہیے ہیں اور لوگ جوق درجوق اس پیغام کو سن رہیے ہیں سمجھ رہیے ہیں یہی وجہ ہے ہم کو مختلف مساجد امام بارگاہ
اور غیر مذاہب کے لوگوں نے مختلف مندر گوردوارے کلیساں اور گرجا گھروں میں ہم کو مدعو کرکے خطاب کی دعوت دی جب کسی کے دِل میں اللّہ اللّہ ہونے لگتی ہے تو یہ منجانب اللّہ ہی ہوتی ہے جب وہ لوگ اللّہ سے آشناہوجاتے ہیں تو جدھر اللّہ چاہتا ہے وہ لوگ بھی ادھر ہی چلے جاتے ہیں
ایک سوال کے جواب میں قبلہ شاہ صاحب نے فرمایا
قادیانی کافر ہیں میں تو ان کو سہی نہیں سمجھتا کیوں کے قادیانی لوگ ایسے شخص کی تقلید کرتے ہیں جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے
حضورپاکؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا آپؐ خاتم النبیینؐ ہیں
ختمِ نبوّتؐ کا منکر کافر و زندیق ہے
محروم کردیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دِل محبتِ رسولﷺ سے خالی ہو

حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ نے ذکر اللّہ کے ذریعے امّت محمدی صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے قلوب میں نور اجاگر فرمایا انہیں علمائے سوءو فرقہ واریت کے فتنوں سے نجات دلائی

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے سرپرست اعلٰی عصرِ حاضر کی عظیم روحانی ذاتِ گِرامی حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالٰی نے اپنے بیان میں مزید فرمایا تمام انبیاء عظام اور اولیاء کرام کا مشن اور مقصد معاشرے سے ظلم و نا انصافی کا خاتمہ رہا ہے حضور پاک صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم خاتم النّبیّین اور سید المرسلین صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے عظیم منصب پر فائز ہیں آپ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کی تعلیمات ہر دور کے لئے سرچشمہ ہدایت ہیں آپ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے بعد نبوت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
لیکن ولایت کا سلسلہ جاری و ساری ہے اولیاءاللّہ ہی حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے حقیقی نائب اور جانشین ہیں حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم نے انسانوں کے جسم اور روح کو ظالم حکمرانوں اور مفاد پرست مذہبی رہنماؤں سے نجات دلائی آج انسانیت پھر اس غلامی میں ہے جس سے آزادی کی جدوجہد لازمی امر ہے حضور پاک صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم نے اجتماعیت پر سب سے زیادہ زور دیا ہے لیکن مفاد پرست علماء سوء نے فرقہ واریت پھیلا کر امّت محمدیہ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے فرقہ پرستوں نے مسلمانوں کو باہم قتل و غارت گری پر آمادہ کر دیا ہے امّت محمدیہ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کی بقاء و عروج فرقہ واریت کے خاتمے میں ہے لیکن جب ہم یہ آواز بلند کرتے ہیں تو مفاد پرست مذہبی رہنما ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے عوام کو حق بات سے آگاہ نہیں ہونے دیتے حضرت نے فرمایا کہ اولیاء کرام نے تعلیمات نبوی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کوعام کرنے اور اسلام کو عروج دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اِن اولیاء کرام میں حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللّہ علیہ کو سب سے اعلٰی اور نمایاں مقام حاصل ہے آپ رحمت اللّہ علیہ تمام اولیاء کرام کے سردار ہیں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللّہ علیہ نے ذکر اللّہ کے ذریعے امّت محمدی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے قلوب میں نور اجاگر فرمایا اور انہیں علمائے سو اور فرقہ واریت کے فتنوں سے نجات دلائی ہم نے بھی اِسی تعلیمات غوثیہ کا احیاء کرتے ہوئے ذکر اللّہ کا پرچار کیا ہے جس سے لاکھوں قلوب نور حق سے جگمگا اٹھے ہیں ہم ہر سال غوث پاک رحمت اللّہ علیہ کی یاد میں جشن گیارہویں شریف پر سالانہ مرکزی اجتماع منعقد کرتے ہیں تاکہ مخالفین بھی آگاہ رہیں کے روحانی مشن کو روکا نہیں جا سکتا یہ پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ موجود ہے

نمازِمغرب کاوقت قریب آتے ہی محفل درود شریف منعقد کیگئی کجائی پڑھنے کی سعادت جناب شبیراحمد قادری(سربراہ آل فیتھ اسپریچول موومنٹ) نے حاصل فرمائی کجائی کے بعد
وڈیو پر قبلہ مرشد کریم کی خصوصی رقّت آمیز دعا لگائی گئی اور اجتماع میں موجود ہر شخص کو اِسی لمحہ کا انتظار ہوتا ہے خصوصی رقّت آمیز دعا میں شرکاءِ اجتماع پر عجیب روحانی کیف سرور عجب مستی الستی کی کیفیت طاری ہوگئی اور مرشدکریم کی دعا میں شامل اُٹھنے والے ہر ہاتھ کی آنکھ اشک بار تھی جسم پر لرزاں طاری اور مرید اپنے شیخ کے لبوں کی جنبش اور آواز کے سہر میں ڈوب کر دنیا و مافیا کی ہرچیز سے بیگانے ہوکر اللّہ کے حضور گڑگڑا گڑگڑا کر دعامیں محو ہیں یہ لمحات نصیب والوں کو میّسر آتے ہیں عشق والوں کو میّسر آتے ہیں
عشقِ مرشد کا یہ فیضان اِلٰہی تاحیات ہماری زندگی میں شامل رہیے اور ہماری ہماری روحانی منازل طے کرنے کا ذریعہ ہماری بخشش کا ذریعہ بنے آمین

خصوصی دعاکا اختتام آذانِ مغرب پر ہوا نمازِ مغرب باجماعت ادا کیگئی
اور دربار مرشد کریم پر حاضری دی گئی
صاحبزادگان مرشد کریم کے ہمراہ علماء اکرام معزز مہمانانِ گرامی نے دربار مرشدکریم پر حاضری کی سعادت نصیب فرمائی
بعد ازاں دربار شریف پر ہر خاص و عام نے حاضری کی سعادت نصیب فرمائی اور یہ سلسلہ گھنٹوں تک جاری و ساری رہا

یوں تو سال کے 365 دِن ہی دربارگوہرشاہی پر ہر وقت ہرلمحہ ہی لنگر خانہ پر لنگر پکانے اور کھلانے کاسلسلہ جاری و ساری رہتاہے
مگر اس اجتماعِ خاص پر لوگوں کے ہجوم اور افرادی قوّت کے باوجود لنگر خانہ کا انتظام بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ لنگر کمیٹی نے سنبھالا اور بیک وقت ہزاروں دیگیں پکانا اور لاکھوں عوام کو با آسانی اور مہذب انداز میں بٹھا کر تسلی کے ساتھ لنگر کھلانے کا اہتمام
ساتھ ہی ٹھنڈے پانی اور شربت چائے وغیرہ کے اسٹال فری لنگر کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے

سیکیورٹی ادارے رینجرز پولیس دیگر اداروں کی جانب سے بھرپور انداز میں تعاون کیاگیا
مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ بھی لگایا گیا اور رضاکارانِ سرفروشان اسلام اور الگوہر اسکاوٹ نے بھرپور انتھک محنت کرکے اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ پارکنگ اور ٹرانسپورٹ کے معاملات کو بھی احسن انداز میں نبھایا گیا
الگوہر دینی لائبریری
تصانیف مرشدکریم
روحانیت کے موضوع پر مختلف کتب رسائل اخبارات اور نشرواشاعت پر مبنی انجمن ہٰذا کے تحت اسٹال کا اہتمام کیاگیا

دربارِگوہرشاہی پہاڑی پر اونچے مقام پر واقع ہونے کے باجود پانی کے حصول کیلئے ہر وقت ٹینکرزکی وافر تعدار پانی کے انتظام کو پورا کرتی ہوئی نظر آتی ہے اور ذائرین باآسانی غسل خانہ وضو خانہ سے اپنی ضروریات کو باآسانی پورا کرتے ہیں
دربارگوہرشاہی کے اجتماع گاہ میں لیڈیز کا پورشن بالکل الگ ہے جہاں پر لیڈیز کیلئے باقائدہ ہر طرح کی سہولیات وضو خانہ لنگرخانہ علیحدہ کمرے اور الگ پنڈال کا انتظام کیا جاتا ہے
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان


سالانہ مرکزی گیارہویں شریف کے موقع پر خطاب محترم بدر علی شاہ صاحب چیئرمین ختم نبوت ریسرچ سینٹر کراچی