خبریں

یوم یکجہتی کشمیر صاحبزادہ طلعت محمودگوہرشاہی سرپرست انجمن کا خصوصی پیغام

یومِ یکجہتی کشمیر
صاحبزادہ طلعت محمودگوہرشاہی
سرپرست انجمن سرفروشان اسلام پاکستان
5فروری کادِن کشمیری سرفروش ماوں ؛ بہنوں؛ بچّے بزرگ؛ نوجوانوں سے اُن کے حوصلے بلند رکھنے اور انکی عظیم قربانیوں ؛ شہداء کے لہو کو سرخ سلام ، اسیروں اور یتیموں سے اظہارِ ہمدردی کشمیری عوام کی جرائت اور بہادری کی لازوال داستانوں سے اور ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑی ہو جانے والی کشمیری قوم سے اظہارِ ہمدردی، اظہارِ محبت ؛ اظہارِ یکجہتی کا دِن ہے اور
05 فروری یکجہتی کشمیر پر ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں ؛ این جی اوز اور بین الاقوامی اداروں بین الاقوامی فورسز سے تمام سربراہانِ مملکت سے مطالبہ کرتے ہیں مسئلہِ کشمیر کو بازورِ طاقت روکا یا دبایا نہیں جاسکتا کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اِن کو مکمل خود مختاری اور آزادی جیسی نعمت سے محروم نہ رکھا جائے ان کے حقوق غضب کرنے والے نام نہاد آزادی کے ٹھیکیدار ہندوستان کو کشمیری عوام پر کئے گئے مظالم کا نہ ختم ہونے والے سلسلے کو اب بند کروایا جائے وزیرِاعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں وہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان