خبریں

سینیئر ذاکر جناب نواز قادری کے 40ویں کے موقع پر محفل کا انعقاد


محفل نعتؐ و ذکرالہی بسلسلہ چہلم
انجمن سرفروشان اسلام جیلانی زون لاہور کے زیر اہتمام ہمارے پیارے ذاکر بھائی جناب نوازقادری جن کا انتقال پچھلے دنوں ہو گیا تھا ان کے 40ویں کی محفل کاہنہ نو میں 20 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر ہوئی اس محفل میں جیاانی زون کے انچارج جناب ارشد صاحب شفقت شاہ جی محمد بختیار قادری ذوالفقار قادری اور دیگر ذاکرین نے شرکت کی حمد و نعت کے نزرانے جناب عبدالحمید قادری نے پیش کیے نقابت کے فرائض جناب بختیار منیر قادری نے سرانجام دیے ذوالفقار احمد قادری نے خصوصی خطاب کیا اور شفقت شاہ جی نے ذکر قلب کی لازوال دولت لوگوں کو عنایت کی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس محفل میں شرکت کی اور
ذکر قلب کی دولت حاصل کی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان