خبریں

داتا دربار پر محفل نعت کا روحانی اجتماع کا انعقاد

انجمن سرفروشان اسلام لاہور

کے زیر اہتمام حضور داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس کے صحن میں ایک روحانی اجتماع بعد از نماز عشاء بروز جمعرات انعقاد پذیر ہوا جس میں حمد ونعت کے نزرانے جناب الیاس بھائی افضل بھائی اور عبدالحمید قادری صاحب نے پیش کیے نقابت کے فرائض محمد عمران شاہی نے سر انجام دیا محفل سے خطاب کرتے ہوئے محمد ذوالفقار قادری نے ذکر قلب کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ذکر قلب ایک ایسی دولت ہے جو ایک دفعہ ہاتھ آ جائے تو زندگی بھر ضائع نہیں ہوتی اور مرتے دم تک انسان کا ذکر قلب جاری رہتا ہے بلکہ اگلے جہان میں بھی قلب اللہ کا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کا ثواب اس انسان کو ملتا رہتا ہے حاجی سعید احمد قادری صاحب نے نئے آئے ہوئے دوستوں کو ذکر قلب کی لازوال دولت عنایت کی ذکر الہی کی محفل کے بعد دعا پر اس محفل کا اختتام ہو