خبریں

سالانہ عظیم الشان مرکزی جلوس بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی” جو کہ در مرشد پاک آستانۂ عالیہ کوٹری شریف سے نکالا گیا ۔


"سالانہ عظیم الشان مرکزی جلوس بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی” جو کہ در مرشد پاک آستانۂ عالیہ کوٹری شریف سے محترم و مکرم صاحبزادہ حماد ریاض کی زیرِ قیادت نکالا گیا جبکہ مرکزی امیر جناب ملک یونس جمال، صوبائی نشرواشاعت سندھ کے ندیم یوسف، دانش لودھی، سابقہ امیر جناب اعجاز میمن، امیرِ جامشورو جناب جلال الدین کے علاوہ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے امیران میں ممتاز قادری، صابر قادری، سید زاہد علی زیدی، ناصر خان، اور انجمن کے سینئر ترین سرفروش ساتھی بھی جلوس میں شریک ہوئے جو خدا کی بستی کی مین شاہراہوں سے گزرتا ہوا کوٹری مزار صلاح الدین بابا پر حاضری دیتے ہوئے کوٹری پل، گدو چوک، ٹھنڈی سڑک، گل سینٹر، چاندنی سنیما، صدر بوہری بازار، الرحیم سینٹر، بابا سرفراز کالونی سے ہوتا ہوا تلک چاڑھی اسٹیشن روڈ سے تزک و احتشام کے ساتھ گزرتا ہوا حیدر چوک پر ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے امیر ممتاز قادری کے خطاب اور دعا پر اختتام پزیر ہوا
شاندار جلوس کے گزرتے ہوئے مختلف مزہبی و سیاسی اور سماجی تنظیموں نے راستے میں خوش آمدید کہا اور گل پاشی کی۔