خبریںویڈیوز

اٹھارویں عظیم الشان جشن مشعل بردار ریلی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ملیر کے تحت نکالی گئی ۔

اٹھارویں عظیم الشان جشن مشعل بردار ریلی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی

18 اکتوبر بروزپیر بعد نمازِ عشاء
جامعہ چشتیہ لال مسجد ٹوکن اسٹاپ سے برآمد ہوکر
اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی
قاری ممتاز رحمانی رح کے دربار
حرمین چورنگی مین کالا بورڈ ملیر پر اختتام پذیر ہوئی

زیر سرپرستی بافیضانِ نظر مرشد کریم
حضرت سیّدناریاض احمدگوھر شاھی مدظلہ العالٰی

زیرِقیادت
محترم جناب پروفیسرانوراقبال صدیقی(نائب امیر کراچی ڈویژن انجمن ہٰذا)
محترم جناب عبدالستّارقادری
امیرِ ایسٹ انجمن ہٰذا

مختلف مکاتب فکر کے مفتی جید علماء کرام مشائخ عظام مذہبی اور روحانی اسکالرز پروفیسر سیاسی و سماجی روحانی شخصیات اور انجمن ہٰذا کے ذمّہ داران و کارکنان اور ہزاروں عاشقان رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم اور محبانِ گوہرشاہی نے ریلی میں بھرپور شرکت فرماکر ریلی کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا
مرحبا یا مُصطفٰیؐ
مرحبایا مُصطفٰیؐ
سرکارؐ کی آمد مرحبا اور
تاجدارِ ختمِ نبوتؐ زندہ باد کے
فلک شگاف نعرے اور
غلام ہیں غلام ہیں رسولؐ کے غلام ہیں
غلامی رسولؐ میں موت بھی قبول ہے
نعرہ تکبیر اللّہ اکبر
نعرہ رسالتؐ یارسول اللّہؐ
نعرہ حیدری یاعلیؑ
نعرہ غوثیہ یاغوثِ اعظم رح
نعرہ سرفروش اللّہ ھو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے
معروف نعتؐ خواں حضرات نے نعتوں کے نظرانہ پیش فرمائے اور
خصوصی خطاب
علامہ مولانہ سیّد عدنان حسین زیدی صاحب نے فرمایا
ریلی کی گزرگاہ پر عوام النّاس نے ریلی کا استقبال فرمایا اور

جامع مسجد حسینیؑ و امام بارگاہ حسینؑ آباد Bایریا ملیر کے کی انتظامیہ ٹرسٹی و اراکین نے
جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ کی ریلی کے شرکاء کا بھرپور اور والہانہ استقبال فرمایا اور معزز علماء اکرام و مہمانانِ گرامی کو پھولوں کے ہار پہنائے مٹھائی پیش کی اور شرکاءِ محفل پر گل پاشی فرمائی اور چائے کا لنگر عام فرمایا
اس موقع پر شیعہ سنّی اتحاد و محبت اخوّت بھائی چارے کی اعلٰی مثال اتحاد بین المسالک دیکھنے کو ملی
دونوں جانب سے معززین نے خطابات فرمائے اور
خاتم النیینؐ کے جشن ولادت کی مبارکباد ایک دوسرے کو پیش فرمائیں

اس موقع پر علامہ سیّد عدنان حسین زیدی صاحب نے حمد و صلاة کے بعد شانِ خاتِمُ المرتبت حضرت محمد مُصطفٰیؐ اور آلِ محمد مُصطفٰیؐ
بیان فرمائی
اور جشنِ میلادالنبیؐ کی عظیم الشان ریلی کا اہتمام کرنے پر الریاض زون ملیر انجمن ہٰذا کے کارکنان اور زمّہ داران کو خراجِ عقیدت پیش فرمایا
ریلی کے اختتام پر امّت مسلمہ کی سربلندی اور تمام مسالک کی آپس میں اتحاد و اتفاق بھائی چارے کی اور ملک پاکستان کی سالمیت اور ترقی و استحکام کی دعا مانگی گئیں
پیرومرشد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کے فرمان کے مطابق آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو اللّہ کی پہچان اور رسائی کیلئے روحانیت سیکھو اِسی تعلیمات کو ہر دور میں اولیا اکرام نے عام فرمایا ذکرِ اللّہ اور عشقِ رسولؐ کی روحانی و عرفانی تعلیمات سے ہم منسلک ہوکر ہی ایک اللّہ ایک رسولؐ اور ایک امّت وحدت کا نمونہ پیش کرسکتے ہیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن