خبریں

جشن عید میلاد النبی جلوس دادو کے تحت نکالی گئی

جشن عیدمیلادالنبیﷺجلوس_دادو

عظیم الشان فقیدالمثال جلوس
عالمی روحانی تحریک انجمن اسلام پاکستان ضلع دادو کی جانب سے جشن عید میلاد نبیﷺ کی خوشی میں ریلی نکالی گئی

زیرِصدارت

محترم حاجی یاسین مغل قادری مرکزی نائب امیر
محترم محمد فیصل قادری امیر سندھ
محترن کامران ملک امیر دادو
ضلع دادو کے زمّہ داران بشیر احمد چانڈیو، عبدالکریم جمالی ثاقب چنہ غلام رسول سولنگی۔ نظام الدین چنہ عبدالقادر چنہ و دیگر ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ
حضور پاک ﷺ نے اسم اللّہ کی طاقت سے دنیا میں روحانی انقلاب برپا کیا۔
حضور پاک ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا اہل ایمان کا طریقہ ہے
عشق مصطفیﷺ ایک انمول دولت ہیں جو ان خوشنصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ہر وقت ذکر اللّہ اور ذکر مصطفیﷺ میں مشغول رہتے ہیں
انجمن سرفروشان اسلام پوری دنیا میں پیغام دی رہی کہ اپنے دلوں میں اللّہ کی محبت پیدا کریں تاکہ دلوں میں نور پیدا ہو،

آخر میں سرزمین پاکستان کی امن اور سلامتی ترقی و خوشحالی لیے خصوصی دعا کی گئی۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
شعبئہِ نشرواشاعت سندھ