خبریں

تقریب ختم قران جامع مسجد غوثیہ المرکز کوٹری شریف میں انعقاد پذیر

تقریب ختمِ قرآن جامع مسجدغوثیہ

دربارِگوھرشاھی مدظلہ العالی کوٹری شریف_سندھ

27وی ںشب آستانہ عالیہ المرکزِروحانی_میں

سالانہ عظیم الشان تقریب ختم تراویح شریف کی پُروقار محفل منعقد فرمائی گئی

رونق_محفل

صاحبزادہ پیر حماد ریاض احمد گوھر شاھی نے محفل کی صدارت فرمائی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے فرمایا گیا

مقررین

کے فرائض جناب شفیق قادری جناب وحید انورقادری اور جناب بختیار منیرقادری نے انجام دیے

تلاوتِ قرآنِ پاک

حافظ ندیم قادری نے فرمائی جس کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے دیگر شرکاء ذاکرین نے نعتؐ و منقبت اور قصیدہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں صاحبزادہ پیر حماد ریاض نے اپنے دستِ مبارک سے محترم ڈاکٹر حافظ محمد جمیل قادری اور جناب حافظ محمد ندیم کو تراویح پڑھانے کی سعادت پر جبکہ آستانۂ عالیہ پر رمضان اور اعتکاف کے موقع پر مختلف شہروں سے آئے ہوئے ذاکرین کی خدمات سر انجام دینے پر خادمین آستانہ عالیہ کو تحائف و مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا جبکہ اپنے

خصوصی_خطاب

میں تمام ذاکرین بالخصوص معتکف حضرات کو مبارکباد دیتے ہوئے تلقین فرمائی کہ کوشش کریں کہ درِ مرشد پر اعتکاف کرنے کے بعد اپنا کردار اور طرزِ عمل عین مرشد کی تعلیمات کے مطابق بنائیں کہ کہا جا سکے کہ درِ مرشد درِ گوھرشاہی پر حقیقی معنوں میں اعتکاف کرکے آئے ہیں۔ آخر میں حلقۂ ذکر ترتیب دیا گیا اور آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلواۃ السلام اور دعا کی گئی، محفل میں آل فیتھ سپریچول موومینٹ کے روحِ رواں جناب شبیر قادری، انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان کے نائب امیر جناب ابراہیم قادری،مشیر مرکزی نشرواشاعت جناب حاجی یاسین مغل اور مرکزی مشیر جناب دانش لودھی اور سندھ پنجاب کے دیگر سینئر ذاکرین و ذمہ داران نے بھرپور شرکت فرمائی