خبریں

محمدانس گوہرکی فاتحہ_چہلم کے سلسلہ میں ان کی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد


محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی

فاتحہ_چہلم

فیصل آباد زیر اہتمام غوث اعظم زون نلے والا میں محمد شوکت گوہرقادری کے لخت جگر

محمدانس گوہرکی فاتحہ_چہلم کے سلسلہ میں ان کی رہائش گاہ پر

محفل نعتؐ و ذکر اللّٰہ منعقد کی گئی

نقابت:- محمد شفیق قادری ، ڈاکٹر مشتاق قادری،

#حمدباریتعالیٰ:- محمد رفیق قادری #نعتؐشریف :- زوہیب الحسن فاروقی،
محمد احتشام گوھر، نعمان رفیع قادری

خطاب_ذیشان:- حاجی سعید احمد قادری

(سابقہ مرکزی امیر انجمن ہٰذا)

زیرنگرانی :- محمد افضال قادری

منقبت غوث پاک_رح،

منقبت امام عالی_مقام،

قصیدۂ_مرشدِپاک

جناب میاں عبدالمنان قادری

ختم پاک جناب محمد شفیق قادری

علامہ_سعیداحمدقادری نے فضائل ذکر الٰہی نہایت احسن انداز میں بیان فرمائے۔انہوں نے فرمایا کہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں۔ نماز روزہ حج اور زکوۃ چار وقتی ہیں اور ان کی ہر ایک کی حد مقرر ہے حج پوری زندگی میں صاحب استطاعت پر ایک بار زکوۃ صاحب نصاب پر سال میں ایک مرتبہ ، روزے سال میں ایک ماہ کے اور نماز دن میں پانچ مرتبہ فرض ہے جبکہ کلمہ طیبہ بنیادی رکن ہے۔ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ کلام پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ میرا ذکر کرو کثرت کے ساتھ سوال پیدا ہوا کہ اللّٰہ کا ذکر کتنی کثرت کے ساتھ کیا جائے تو اس کا جواب اللّٰہ تعالیٰ نے کلام پاک میں کچھ یوں ارشاد فرمایا کہ جب تم نماز پڑھ چکے ہو تو میرا ذکر کرو کھڑے بھی بیٹھے بھی اور کروٹوں کے بل لیٹے ہوئے بھی۔ سوچنے کی بات ہےانسان تین ہی حالتوں میں ہوتا ہے یا تو وہ کھڑا ہوتا ہے یا بیٹھا ہوتا ہے یا بستر پر سو رہا ہوتا ہے تو اگر انسان نے چاہا کہ وہ بیٹھ کر ذکرِ اللّہ کر لے تو یہ اس کے لیے ممکن تھا اس نے کر لیا اگر اس نے چاہا کہ میں اللّٰہ کا ذکر کھڑے ہو کر کروں تو یہ بھی اس کے لیے ممکن تھا اس نے کر لیا لیکن جب وہ بستر پر سورہاہے یعنی لیٹتے ہوئے جب وہ نیند کی گہرائیوں میں ڈوبا تو اس کے لیے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ سو بھی رہا ہو اور اللّٰہ کا ذکر بھی کر رہا ہو تو پھر اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے اس کا جواب بھی اپنی پاک کلام میں کچھ یوں ارشاد فرمایا کہ کیا مومنین کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ڈر جائیں اور اللّٰہ کے ذکر کے لیے جھک جائیں پتہ چلا کہ دل ہی ایک ایسی چیز ہے جو 24 گھنٹے ٹک ٹک کرتی ہے اگر اس دل کو اللّٰہ اللّٰہ میں لگا لیا جائے تو اللّٰہ پاک کے اس فرمان ذیشان پر پورا اترا جا سکتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتوں کے لیے میں نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔اور اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندوں کو نہ خرید غفلت میں ڈالتی ہے اور نہ فروخت یعنی پتہ چلا کہ جو اللّٰہ کے خاص بندے ہیں جو اس کے ذکر میں لگ جاتے ہیں جو اللّٰہ کا ذکر 24 گھنٹے کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ انہیں اپنے محبوب بندوں میں شامل فرماتا ہے اور ان کے لیے اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

شاناہلبیتؑ کے حوالے سے مولانا سعید احمد قادری کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ امام زین العابدین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے گھر ایک شخص آیا اور اس نے خیرات مانگی تو آپ نے اس کو خیرات دے دی دوسرے دن وہ پھر آیا پھر اس نے مطالبہ کیا تو آپ نے اس کی غرض پوری کر دی تیسرے دن وہ پھر آیا اور پھر آپ رضہ نے اس کی حاجت روائی کر دی تو اس نے کہا کہ آپ نے مجھے پہچانا نہیں تو آپ رضہ نے فرمایا کہ پتھر مارنے والوں کو کون بھول سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے تم کو پہچان لیا ہے تو اس نے کہا کہ یہ کیا ہے کہ ہم نے تو آپ کو پتھر مارے ہیں اور آپ میری حاجت روائی کر رہے ہیں تو قربان جائیں امام زین العابدین کے آپ فرماتے ہیں کہ اے شخص وہ تمہارا کردار تھا اور یہ ہمارا خاندان اہل بیت کا کردار ہے تو قربان جائیں امام عالی مقام نے اس لا الہ الا اللہ کو بچانے کی خاطر اللّٰہ کی رضا کی خاطر اپنا تمام کنبہ اللّٰہ کی راہ میں قربان کر دیا اور اس لا الہ الا اللہ کو رہتی دنیا تک بچا لیا اور ارشاد فرمایا کہ جب بھی حق کی بات ہو تو سر کٹا لینا لیکن کبھی باطل کے آگے اپنے سر کو جھکانا نہیں۔اس محفل پاک میں سرفروش ذاکرین کے علاوہ نئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

اجازت ذکرقلب واختتامی_دعا :-

محترم جناب علامہ مولانا سعید احمد قادری۔
وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام اور بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
محفل پاک کے اختتام پر تمام شرکاء
محفل کی لنگر سے تواضع کی گئی ۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان
فیصل آباد