اقتباسات

20 رمضان المبارک یوم فتح مکہ

20رمضان_المبارک

یومِ فتح مکہ

تکلیفِ ھجر مکہ سے کیفِ وصلِ فتح مکہ تک
یہ جو داستان حقیقت ھے یہی تو محبت ھے
حضرت مُحَمَّدﷺ نے مکّہ سے مدینہ کی طرف ھجرتl
فرماتے ھوٸے ایک نظر خانہ کعبہ پر ڈالی اور فرمایا!
” اے کعبہ تو مجھے بہت عزیز ھے لیکن تیرے
رھنے والے مجھے یہاں ٹھہرنے نہیں دیتے”
جس شہر سے ستاٸے ھوٸے نکلے، ہجرت پر
مجبور ھوٸے پھر اسی شہر میں فاتح بن کر آٸے۔

انافتح نالک فتح امبینا

حضرت عمر فاروقؓ سے روایت ھے کہ
” مجھے وہ دن یاد ھے جب مکہ فتح ھوا تھا بت ٹوٹ گئے تھے بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ کرامؓ موجود تھے، اور میرے نبی ﷺ نے فرمایا!
بلالؓ سے کہو کہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کے اذان دے
لوگوں نے کہا
حضور کسی اور کی ڈیوٹی لگادیں تو
آپﷺ نے فرمایا!
بدر میں مار کھا کے اذان پڑھے تو بلالؓ
احد میں پتھر برسے اذان پڑھے تو بلالؓ
تپتے صحراؤں میں پتھر کھا کر اذان پڑھے تو بلالؓ
اور آج اگر اللّہ نے عزت دی ھے تو میں لوگوں کو دیکھ کے بلالؓ کو اس کے حق سے محروم کردوں!
فرمایا کوئی اوپر نہیں چڑھے گا
ابو بکرؓ بھی نیچے
عمرؓ بھی نیچے
عثمان و علیؓ طلحہ اور زیبرؓ بھی نیچے
آج یہ حبشی غلام کعبہ کی چھت پر چڑھے گا اور میں دنیا کو بتاؤں گا کہ اسلام میں عدل و انصاف سب کیلٸے یکساں ھے۔