اقتباسات

(ملک پاکستان کے نصیب میں ترقی اور خوشحالی لکھ دی گئی ہے۔فرمانے گوھر شاہی

پاکستان لیلۃ القدر قدرکوقائم ہ وا

شب قدر27رمضان یوم_پاکستان

فرمان سلطان الفقرحضرت سیّدنا ریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
(ملک پاکستان کے نصیب میں ترقی اور خوشحالی لکھ دی گئی ہے)
شب قدر کے لفظ پانچ ہیں
‏‎27‎کے اعداد 2+7 9بنا
اور پاکستان پانچ دریاؤں کی سرزمین
پاکستان کا مطلب لاالاللہ
مطلب یہ ہے کہ پاکستان اللّہ کے نام پرپنجتن کے وسیلے سےشب قدر میں ملا….
پاکستان کا قیام معجزہ ہے اور یہ معجزہ لاالہ الا اللہ قوت توحید کا مظاہرہ ہے۔قرآن سرکار دوعالمﷺ کا دائمی اور زندہ معجزہ ہے۔قرآن الم سے لے کر والناس تک کامل و مکمل اور برحق معجزہ ہے۔اس کی سچائی معجزہ ہے۔اس کا اسلوب بیان معجزہ ہے۔اس کی تاثیر معجزہ ہے۔اس کی نورانیت معجزہ ہے۔اس کی حفاظت بھی معجزہ ہے۔یہ ایسا عجیب معجزہ ہے،جس کے سامنے ہر باطل عاجز آنے پر مجبور ہے۔ انجیل اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔توراۃ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔زبوراس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔یہ کتاب کائنات کی سب سے بڑی سچائی اور سب سے برحق حقانیت ہے۔ یہ ایسی نورانیت ہے،ایسی عظیم روشنی ہے کہ کائنات کی کوئی تاریکی ، کوئی اندھیرا، کوئی کفر ،کوئی شرک اور کوئی ظلم اس کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتا۔ اگر امریکہ اس دور کا مادی سپرپاور ہے، اگر امریکہ اس دور کا فوجی سپرپاور ہے تو کان کھول کر سن لو قرآن ہر دور کی نظریاتی سپرپاور ہے۔قرآن اللہ کا کلام ہے، محفوظ ترین غیر مبتدل اور غیر محرف کلام ہے یہ بات نوٹ فرمالیں انجیل بدلی جا چکی۔توراۃ بدلی جا چکی، زبور بدلی جا چکی۔ مگر قرآن کتاب محفوظ ہے اور کائنات میں اس کاغیر محرف اور غیر متبدل اور ہر طرح کی کمی بیشی سے محفوظ رہنا بھی معجزہ ہے۔جو نہیں جانتا ان کو جاننا پڑے گا جو نہیں مانتے ان کو ماننا پڑے گا۔یہ قرآن اپنی رکاوٹیں خود دور کرلیتا ہے۔یہ قرآن اپنے میدان خود ہموار اور وسیع کرتا چلا جاتا ہے۔روحوں کی سب سے محبوب روشنی قرآن ہے، دلوں کا سب سے بڑا فاتح قرآن ہے۔آج بین المذاہب ہم آہنگی پر بڑا زور دیا جاتا ہے۔بین المذاہب ہر مکالمہ کی خوبصورت باتیں ہورہی ہیں۔ہم بھی کہتے ہیں بین المذاہب احترام وقت کی ضرورت ہے۔بین المذاہب قربتیں امن عالم کی ضمانت ثابت ہو سکتی ہے۔مگر اے اہل انصاف عقل ، علم، تحقیق اور ریسرچ پر جبرو ظلم کے تالے نہ لگاؤ۔تلاش حق کی جدوجہد اور جستجو کی حوصلہ افزائی کرو۔ہم بین المذاہب اتحاد کے علمبرداروں سے کہتے ہیں کہ تم بین المذاہب کی باتیں کرتے ہو، بین المذاہب میٹنگیں بلاتے ہو۔بین المذاہب خطابات کرتے ہو۔آؤ ایک تمام دنیا کی مذہبی کتابوں کے پڑھنے یا تلاوت کرنے کا انٹرنیشنل مقابلہ کراؤ۔پھر اس مقابلے کو ساری دنیا میں ٹی وی پر براہ راست نشر کرو اور بار بار نشر کرو۔میں رب کعبہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔ ساری دنیا تسلیم کرنے پر مجبور ہوگی کہ اللہ کاسچا برحق اور کامل ترین آخری کلام صرف اور صرف قرآن ہے ۔کتاب محفوظ صرف قرآن ہے۔اور دنیا دہشت گردی، قتل و غارت، تباہی و بربادی سے اس وقت تک کبھی محفوظ نہیں ہو سکتی۔ جب تک آئین قرآن کی محفوظ چھت کے نیچے پناہ حاصل نہ کر لے۔ پاکستان لا الہ الا اللہ دعوت توحید یعنی قرآن کے نام پر بنا ہے۔قرآن بھی رمضان میں نازل ہوا۔پاکستان بھی رمضان میں بنا۔قرآن بھی 27رمضان لیلتہ القدر میں نازل ہوا۔ پاکستان بھی 27ویں رمضان لیلتہ القدر کی رات بنا۔یہ کیسا حسین اتفاق ہے۔1947ء کو 14اگست رمضان بھی ہے۔27رات لیلتہ القدر بھی ہے اور جمعتہ الوداع بھی ہے۔رات بھی رحمت مغفرت بخشش کی، دن بھی رحمت اور بخشش کا۔سب کو معلوم ہے کہ تینوں مسلمہ قوتوں اور فریقوں کانگریس،مسلم لیگ اور حکومت برطانیہ میں ایک معاہدہ ہوا۔جس کا 20جون کو آل انڈیا ریڈیو سے اعلان ہوا اور قائداعظم محمد علی جناح کی زبان سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند ہوا۔اس طرح 14اگست 1947ء کو پاکستان قائم ہوگیا، مگر30جون 1947ء کو کوئی نہیں جانتا تھا۔نہ کسی کے ذہن میں یہ بات آئی کہ آنے والی 14اگست کو رمضان کو کون سی تاریخ، کون سا دن اور کون سی رات ہوگی۔یہ صرف اللہ کو معلوم تھا کہ یہ نزول قرآن کی رات، جہنم سے آزادی کی رات، عذاب سے نجات کی رات۔ 27رمضان لیلتہ القدر ہوگی اور جمعتہ الوداع کا مبارک دن ہوگا۔ آزادی کی دولت اور نعمت اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسی رات اور اسی مہینے میں عطا فرمائی،جس مہینے اور جس مبارک رات میں عرش کے مالک نے ہمیں کامل و مکمل دستور حیات بخشا تھا قرآن اس کائنات کی نظریاتی سپرپاور ہے اور جس دن پاکستان میں آئین قرآن کا پرچم بلند ہوگیا۔انشاء اللہ اسی دن پاکستان دنیا کی مادی اور فوجی سپرپاور بن کر ابھرے گا۔
لاتحنواولاتحزنواوانتم الاعلون، ان کنتم مومنین
قرآن میں ہوغوطہ زن اے مرد مسلمان
اللہ کرے تجھ کو عطا جدت کردار
شب قدر سیدہ ہیں
اپنے ملک کی قدر کریں
مولا پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کریں
سب کی حفاظت فرمائیں
آمین پاکستان پائندہ باد

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان