اقتباسات

لطائف کے مقامات تصوّر اور رنگ اور ذکر

محفل_ذکرلطائف

لطائف کے مقامات تصوّر اور رنگ اور ذکر
بافیضانِ نظرمرشدکریم سلطان الفقرحضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی

شریعت کے چارسلاسل ہیں حنفی,شافعی,حنبلی اورمالکی یہ سلاسل اربعہ ظاہری علم سکھاتے ہیں اورعلوم دینیہ سے روشناس کرواتے ہیں اسی طرح طریقت کے بھی چاربڑے سلاسل ہیں قادری,چشتی,نقشبندی اور سہروردی انکامقصد باطن کاتزکیہ تصفیہ ھے اورباطن الباطن کوذکرالٰہی میں مستغرق کرنا ہی انکامقصود ہے شریعت و طریقت کے بعد معرفت و حقیقت,وحدت واحدیت بھی ہیں جوخاص الخواص کاخاصہ ہے چونکہ ہرگلے رارنگ وبودیگراست..

محفل ذکرلطائف کاتعلق طریقت,معرفت ,حقیقت,وحدت واحدیت کے ساتھ ہے یہ رازِخداہے اسی لیے ہرولی کامل چھپ کرصرف کاملین اورطالبانِ حق کی صحبت میں یہ مجلس منعقدفرمایاکرتے اس میں صرف شامل ہونے کے لیے 12,12 سال عبادت کرناپڑتی فاقہ کشی کوحرز جاں بنانالازم وملزوم ھوتا لیکن سرکارمرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی کے تصدق وتوسل سے بغیرکسی پابندی کے اس رازکوعام کردیاگیاتاکہ جس کاجی چاہے دامن کوبھرلے اس مجلس کے ظاہری باطنی بہت سے خصائص وکمالات ہیں جوٹھاٹھے مارتے سمندرکی طرح ھے اس سمندرمیں سے ایک قطرہ آپکے حسن بصارت اورذوق عبادت کی نذرکیے دیتاہوں

1_یہ مجلس بیس لاکھ بری مجالس کاکفارہ ہے

2_اس مجلس میں شمولیت بارگاہ رسالتؐ میں براہ راست حاضری ہے

3_اس مجلس میں کم از کم 1 ولی کامل ضرورتشریف لاتے ہیں جو صاحبان نظرکودکھائی بھی دیتے ہیں

4_اس مجلس میں اوّل تاآخر صدق دل سے حاضر ہونا اور رہنا 40 دن جنگل میں مقبول عبادت سے اعلٰی و ارفع ہے

5_اس مجلس میں دائمی وباادب حاضری والے کوایک نہ ایک دن دیداررسول کاجام پلایاجائے گا

6_اس مجلس پہ اللّہ کی رحمت کی برسات ہوتی ھے

7_یہ مجلس گناہوں کو ایسے جلاتی ہے جیسے آگ سوکھی لکڑی کو

8_یہ مجلس بدبخت کوبخت والا,بے نصیب کو بانصیب ,مسلم کومومن ,مومن کوکامل ,کامل کوعارف اورعارف کومعارف بنادیتی ہے

9_رزق میں وسعت اورمال وجان میں برکت کابہترین عمل ھے

10_اللّہ کریم صاحبان مجلس پہ نگاہ رحمت فرماتاہے

11_فرشتے اوّل تا آخر کثرت کیساتھ اسمیں موجود ہوتے ہیں

اپنے آپ پہ خودرحم کیجیے اپنے "اندر”کوآباد کیجیے "باہر”آپکے قدموں کی ٹھوکرمیں ھوگا اپنی فکرکیجیے وقت بہت کم ھے نہ جانے کونسی سانس آخری ھو تمام دنیوی فانی مصروفیات بالائے طاق رکھتے ھوئے محفل ذکرلطائف میں ہرصورت شریک ہواکریں کم ازکم 1 آدمی کوہرجمعرات دعوت دیاکریں شبِ معراج النبیؐ 27 رجب و شبِ بارات نصب شعبان المعظّم 15 ویں شب اور رمضان المبارک کی طاق راتیں 21,23,25,27,29 ویں شب میں لازمی محفل ذکرِ لطائف میں شرکت فرمائیں

لطائف کی خصوصی محافل ذکر کا اہتمام
ہر جمعرات کو رات ایک بجے جامع مسجد غوثیہ دربارِ گوھرشاھی مدظلہ العالٰی آستانہ عالیہ کوٹری شریف اور ملک کے تمام بڑے شہروں کے مرکزی آستانوں پر کیا جاتا ہے
ذکر لطائف میں شرکت فرمائیں اور قلب کے ساتھ جسم میں موجود باقی لطائف ہفتم

قلب روح سرّی خفی اقفٰی انّا نفس کو روحانی غذا فراہم کرکے انہیں بھی اس قابل بنائیں کے یہاں سے نکلیں عرشِ معلٰی پہنچیں

دیدارِ اِلٰہی اور دیدارِ رسولﷺ انہی روحوں کو طاقتور بنانے ذکراللّہ سے ان کو غذا فراہم کرنے کے بعد جب یہ روحیں طاقتور ہوجاتی ہیں تو دیدار میں چلی جاتی ہیں

سوکھے دھانوں پہ ہمارے بھی کرم ہو یاربّ
چھائیں رحمت کی گھٹابن کرتیرے پیارےؐ کے پیارے گیسو (اعلٰی حضرت)

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان