اقتباسات

20 رجب ولادت باسعادت حضرتِ بی بی سکینہ…

20 رجب ولادت باسعادت
حضرتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللّہ علیہٰ۔
حبیبِ خدا، رحمت العالمین، خاتم المرسلین فخرِ انبیأ محمد مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے چھوٹے اور لاڈلے نواسے ، علیؑ و فاطمہ سلام اللّہ علیہہ کے دل کا چین، نورِ عین شافیِ محشر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ سکینہ میری نمازِ شب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔
حضرت بی بی سکینہ سلام اللّہ علیہ ۲۰ رجب ۵۶ ھجری میں اس جہانِ فانی میں متولد ہوئیں سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون۔
نازونعم سے پلی، باپؑ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں سلام اللّہ علیہہ کی چہیتی پیاری سکینہ 4 سال ہی میں یتیمہ ہو گئیں ہمارے لاکھوں سلام معصومہ سلام اللّہ علیہ پر

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان