خبریں

"جشنِ ولادت مولا علی مشکل کشاء” کے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد کے موقع پر مرکزی امیر محترم جناب ملک یونس جمال کی رہائشگاہ پر منعقد۔۔

انجمن سرفروشان پریٹ آباد کے زیرِ اہتمام
عظیم الشان سالانہ محافلِ نعت و ذِکر الٰہی بسلسلہ "جشنِ ولادت مولا علی مشکل کشاء” کے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد کے موقع پر مرکزی امیر محترم جناب ملک یونس جمال کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جسمیں مرکزی مشیر جناب دانش لودھی، امیر سندھ جناب فیصل قادری، سابقہ امیرِ سندھ جناب حاجی یاسین مغل نے خصوصی شرکت فرمائی جبکہ معروف ثناء خواں غلام مصطفیٰ قادری، افضل خان، غفران علی قادری سہیل قادری نے نعت، منقبت، اور مولا علی شیر خدا کی شان میں قصائد پیش کئے اس موقع پر حاجی محمد یاسین مغل نے شان رسولِ پاک و شان مولا علی کرم اللہ وجہہ بیان کرتے ہوئے ذکروفکر پر ایک ولولہ انگیز روحانی خطاب فرمایا محفل میں ذاکرین و عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی، آخر میں محفلِ ذکر، صلواۃ و سلام و دعا کے فرائض یاسین مغل صاحب نے انجام دیئے۔
بعد از محفل شرکاء محفل نے لنگر تناول فرمایا۔