اقتباسات

” فرشتوں کا معمول "

” فرشتوں کا معمول "
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰه عنہُ کے پاس حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے دو بال ( مُبارک ) تھے۔آپ نے بڑی عقیدت و محبّت سے تبرکاً رکھے تھے۔بسااوقات حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰه عنہُ کے گھر قرآن پڑھنے کی آواز سُنائی دیا کرتی تھی مگر پڑھنے والا دِکھائی نہیں دیتا تھا۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰه عنہُ اس سے سخت تعجب کرتے۔انہوں نے اس پڑھنے والے کے متعلق بڑی تحقیق کی تو آپ اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ آواز حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے بالوں سے آ رہی ہے۔حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیقِ اکبر رضی اللّٰه عنہُ کی حالت دیکھ کر خواب میں فرمایا:
” صدیق ( رضی اللّٰه عنہُ ) تمہیں معلوم نہیں کہ جہاں ہمارے بال ( مُبارک ) ہوں وہاں اللّٰه کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور خوش الحانی سے قرآن پڑھتے رہتے ہیں۔”
( شِفاءُ القُلُوب،صفحہ: ۲۹۲،۲۹۳ )