خبریں

ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل فیصل آباد کے آستانے پر انعقاد پذیر

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر 06 جنوری بروز جمعہ بعد از نماز مغرب محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ ماہانہ گیارھویں شریف منعقد کی گئی جس میں

  • مناجات
    حاجی محمد اصغر قادری
  • خصوصی دعا
    حاجی محمد اویس قادری
  • نقابت
    ڈاکٹر مشتاق احمد قادری، محمد شفیق قادری
    *حمد باری تعالیٰ
    محمد اقبال قادری
    *نعت رسول مقبول صہ
    محمد احتشام گوھر، عبدالعزیز قادری، عبدالمنان قادری، معیز قادری،محمد منصور قادری (دف کے ساتھ)
  • اجازت ذکر قلب۔
    حاجی محمد اویس قادری
    *منقبت غوث پاک رح
    محمد ناصر قادری
    *قصیدہ مرشد پاک
    منصب علی قادری، محمد اشرف قادری
    *حلقہ ذکر
    محمد ارشد قادری
    *دعائے خیر
    سید اطہر حسین شاہ بخاری
    محمد شفیق قادری صاحب نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا حضرت امیر کلال(رح) کے دل پر اسمِ ذات لکھا نظر نہیں آ رہا تھا، ایک بار حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوٸی تو حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا کہ حضور غوث پاک(رح) سے رابطہ کریں جب حضرت امیرکلال(رح) نے رابطہ کیا تو حضور غوث پاک(رح) نے امیر کلال(رح) کے دل کے اوپر زور سے ہاتھ مارا تو امیر کلال (رح) کے قلب اطہر پر اسمِ ذات نقش ہو گیا۔۔۔
  • بعد ازاں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام اور بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی
  • گئیں اور آخر میں شاھی لنگر سے تواضع کی گئی ۔